
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کیلئے قرار داد منظور کر لی ہے۔افغان عوام کیلئے پاکستانی خدمات کا اعتراف، اوآئی سی اجلاس میں دعوت پر امریکا پاکستان کا شکرگزار
امریکا میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ قرار داد کی منظوری سے افغانستان کو فوری امداد رقم فراہم کی جا سکے گی۔ افغانستان کو امداد کی فراہمی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ جب کہ امریکا نے افغانستان کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کر لیا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن اس قرارداد کیلئے اہم ثابت ہوا ہے۔ سلامتی کونسل میں یہ قرارداد امریکہ نے پیش کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1473898571728576514
ادھر امریکہ نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے او آئی سی اجلاس میں افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے دیگر غیر اسلامی ممالک کو مشترکہ تعاون کی دعوت دینے پر امریکا نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحرانوں سے دوچار ممالک کی امداد کے حوالے سے او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس ہمارے مشترکہ مقصد اور اس پر عملدرآمد کی واضح مثال ہے۔
وزیر خارجہ بلنکن نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے افغانستان مسئلے کے حل کیلئے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی اور افغان عوام کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
https://twitter.com/x/status/1473673432428593155
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ افتخار عاصم کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سلامتی کونسل میں متفقہ قرارداد بڑی پیش رفت ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امریکا بھی مدد کیلئے آگے آ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1473916473659867140
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے بعد امریکا کی پابندیوں میں دیگر ممالک اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی نرمی کیلئے پیشرفت دیکھی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/blikin-oic-1121.jpg