
مسلم لیگ ن کے اوکاڑہ میں جلسے کے انعقاد کیلئے انتظامیہ نے گراؤنڈ میں لگے درخت کاٹ دیئے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے آج اوکاڑہ میں پاور شو کرنے کیلئے تیاریاں کررہی ہے، جلسے کیلئے ن لیگ نے اوکاڑہ کے فٹبال گراؤنڈ کو منتخب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ میں اسٹیج اور پنڈال سجانے کیلئے انتظامیہ نے گراؤنڈ میں لگے درختوں کو کاٹنا شروع کردیا ہے، درختوں کو اسٹیج اور اس کے سامنے کرسیوں کو سجانے کیلئے کاٹا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528684199343013890
گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کےدوران درختوں کی کٹائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج کی تیاری میں رکاؤٹ بننے والے درختوں کو کاٹ کاٹ کر ایک طرف پھینکا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528678460998225921
اوکاڑہ میں ن لیگ کے پاور شو سے مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف خطاب سمیت دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور30 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ پنڈال میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگادی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز جلسے سے شام 7 بجے خطاب کریں گے، جس کیلئے ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، لیگی رہنماؤں کے استقبال کیلئے شہر بھر میں بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1528761930512474113
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5okratreecutfopmlnjalsa.jpg
Last edited by a moderator: