
ضلع اوکاڑہ کے علاقے 7ون ایل میں واقع نجی اسکول کے پرنسپل ناصر نے مئی 2021 میں اپنے ہی اسکول کی طالبہ کو نشہ آور چیز کھلا کر اسکول کے اندر ہی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ کر کے اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔
ملزم ناصر متاثرہ لڑکی کو ان تصاویر اور ویڈیوز کی بنا پر8 ماہ تک بلیک میل کرتا رہا اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی نے تنگ آ کر اپنی والدہ کو بتایا تو اس نے پولیس میں درخواست دی۔
درخواست کے مطابق ملزم طالبہ کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم متاثرہ طالبہ سے کہتا کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا یہی نہیں ملزم انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
متاثرہ لڑکی نے جب اپنی والدہ کو اس ماجرے سے آگاہ کیا تو پرنسپل ناصر نے یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں اور خود فرار ہو گیا۔
ڈی پی او اوکاڑہ پولیس فیصل گلزار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رینالہ خورد کی سربراہی میں ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ایس پی انوسٹی گیشن معاذ ظفر کریں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sta-school.jpg