
گزشتہ روز انٹربینک اور اسٹاک مارکیٹ میں چھائے منفی کاروباری رجحان کے بادل آج بھی چھائے رہے ہیں اور دونوں مارکیٹوں میں منفی کاروبار دیکھا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 328 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفراعشاریہ 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1468893183140511746
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز 177روپے43 پیسے پر بند ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 18 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 177روپے 61 پیسے میں فروخت ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 180 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے کے اضافے سے 180.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز محتاط کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں تھیں اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 328 پوائنٹس نیچے آگئی۔

آج ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 43ہزار273 پوائنٹس تک گرگئی تھی تاہم کاروبار کا اختتام 328اعشاریہ03 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43ہزار518 اعشاریہ84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کا کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طول اختیار کرنے سے قرضوں کی قسط کے اجراء میں تاخیر کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے اور ادائیگیوں کا توازن بگڑنے سے ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے بلکہ حکومت کو غیر ضروری درآمدات اور ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں اشیائے خوردونوش کی قلت کی وجہ سے پاکستان کا درآمدی بل بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیمانڈ یومیہ بنیادوں پر بڑھتی جاری ہے اور ان عوامل کے باعث ڈالر تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psx11311.jpg