asadrehman
Chief Minister (5k+ posts)
جب سسٹم کے پِسے ہوئے لوگ ہی سسٹم کے محافظ بن جائیں کہ اس میں ان کے چند ٹکوں کا فائدہ ہے تو چاہے تبدیلی اوپر سے نیچے آئی یا نیچے سے اوپر جانے کی کوشش کرے، کسی کوشش کے مثبت نتیجے کی توقع رکھنا عبث ہے۔
horizontal ka meaning niche sy ouper hota hai???
Lambey late kar dekho to aisa hi lagta hai.
جب سسٹم کے پِسے ہوئے لوگ ہی سسٹم کے محافظ بن جائیں کہ اس میں ان کے چند ٹکوں کا فائدہ ہے تو چاہے تبدیلی اوپر سے نیچے آئی یا نیچے سے اوپر جانے کی کوشش کرے، کسی کوشش کے مثبت نتیجے کی توقع رکھنا عبث ہے۔
یعنی پھر نا ہی سمجھیں۔ ایسا موجودہ پاکستان میں ہونا ناممکن ہے۔
متفق ۔۔۔ جب باڑ ہی فصل کو کھانے لگے تو فصل کا پھر خدا ہی حافظ ہے۔۔۔
آپ نے بالکل درست مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔۔ اسی کے حل کے لیے میں نے اوپر سے نیچے تبدیلی کا حوالہ دیا ہے۔۔ یعنی آپ قابلیت کی بنیاد پر انتخاب کریں اور میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں۔۔۔
معاشرے کے لوگارتھم میں تبدیلی کو اگر کرو مان لیا جائے تو لغوی معنوں میں اوپر سے نیچے آنے والی تبدیلی وائے لاگ (ورٹیکل پراسس) اور نیچے سے اوپر والی تبدیلی ایکس لاگ (ہوریزنٹل پراسس) کی حیثیت رکھتی ہیں۔۔ ان دونوں ہوریزنٹل اور ورٹیکل پراسسز کے ذریعے ہی ہم معاشرے میں مثبت تبدیلی برپا کر سکتے ہیں۔۔۔
![]()
یعنی پھر نا ہی سمجھیں۔ ایسا موجودہ پاکستان میں ہونا ناممکن ہے۔
چلیں آپ دعائیں کرتے رہیں، قوم اپنے کام میں مصروف ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ کانٹے بو کر پھولوں کی فصل ہو۔ کانٹوں کی فصل جڑ سے اکھاڑ کر ہی پھولوں کی فصل لگ سکتی ہے۔
اللہ تعالی سے اچھی امید رکھیں بھائی۔۔۔ وہ ہماری قوم کو ہدایت دے اور ہم بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کو بھی ایک کامیاب فلاحی ریاست بنا کر اپنے بزرگان کی قربانیوں کے ساتھ وفا کریں۔۔۔
چلیں آپ دعائیں کرتے رہیں، قوم اپنے کام میں مصروف ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ کانٹے بو کر پھولوں کی فصل ہو۔ کانٹوں کی فصل جڑ سے اکھاڑ کر ہی پھولوں کی فصل لگ سکتی ہے۔
اقبال سے مظلوم شاعر کوئی نہیں۔ اس کی شاعری سن سب لیتے ہیں اور شاعری کے پیغام پہ عمل کوئی نہیں کرتا۔
سبق پڑھنا ہماری قوم کا دردِ سر نہیں۔ وہ شعر پڑھ کر چند نعرے لگا کے سستی جذباتیت دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی۔ نواز شریف کی امامت ہی اس قوم کو سوٹ کرتی ہے۔
ہاں بلکل جاگتی ہے۔ لیکن جیسے ہی چار آنے نظر آئے، وہ پھر سو جاتی ہے، جیسے آزادی کے ٹھیک اگلے دن سو گئی تھی اور اب تک سوئی ہوئی ہے۔
بھائی، میرے دادا اور نانا ہوشیارپور سے ہجرت کر کے پاکستان آ گئے تھے۔۔۔ آپ ابھی بھی کہتے ہو کہ اقبال کی شاعری پُراثر نہیں ؟ یہ قوم ذرا دیر سے جاگتی ہے لیکن جاگتی ضرور ہے۔۔۔
ہاں بلکل جاگتی ہے۔ لیکن جیسے ہی چار آنے نظر آئے، وہ پھر سو جاتی ہے، جیسے آزادی کے ٹھیک اگلے دن سو گئی تھی اور اب تک سوئی ہوئی ہے۔
واہ واہ واہ۔۔۔۔۔اب ہم گراف میں ورٹیکل ایکسیز کو ورٹیکل پراسسز کہا کریں گے۔:lol:
کیا سوات موٹر وے پہ کام شروع ہوگیا ہے ؟
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|