
لندن میں ن لیگی کارکنان نے ایک بار پھر جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے
ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ اس ہفتے کےآخر میں ن لیگی کارکنان کے ایک ہجوم نے میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا، ان لوگوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1542515952146735104
انہوں نے کہا کہ ایسا تیسری بار ہوا ہے، میری والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے، یہ ان کیلئے مسلسل ذہنی پریشانی اور پولیس کے وقت کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر ن لیگی ارکان نے مظاہرہ نہ کیا ہو، اس سے قبل بھی ن لیگی کارکنان جمائما کے گھر کے باہر جمع ہوکر عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے خلاف مظاہرہ کرچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jamiama-house-protest.jpg