
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص کے ہاتھ ایل این جی، چینی، آٹا، ادویات اور فارن فنڈنگ اسکینڈل میں رنگے ہوں اور جس کے نامہ اعمال میں مہنگائی سے تنگ عوام کی خودکشیاں ہوں، اس شخص کو ریاست مدینہ کی مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1486712750923386882
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ میں وزیراعظم کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نبیﷺ کے دور سے ریاست مدینہ کی مثال دے کر سمجھا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے طنز کیا کہ ان صاحب کو کوئی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا سکھا دے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم نواز نے ایک خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1486706274624409602
انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جاتے رہے اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔ یہ اخلاقی، مذہبی اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
https://twitter.com/x/status/1486710576122261512
یہی نہیں انہوں نے شہود احمد نامی صارف کے جانب سے شیئر کی گئی اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں "خطرے ناک" لکھا اور ساتھ میں شرارتی ایموجی بھی ڈالا، صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ نواز شریف کی طاقت ہیں مریم نواز۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pm-imran-and-maryam-vd.jpg