انٹرنیٹ کی متعدد بار بندش کا معاملہ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کتنا نقصان ہو چکا؟

15netblockkk.png

پاکستان میں عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں انٹرنیٹ سروس کی بارہا بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو 94 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بارہا انٹرنیٹ سروس کی معطل کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں چلے گا، یہ تماشہ بہت ہوگیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا اور سوش میڈیا پلیٹ فارمز کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی اے حکام کو ہدایات دیں کہ انٹرنیٹ سروس بند کرکے دنیا میں تماشہ نا بنایا جائے اور انٹرنیٹ سروس فوری بحال کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو 94 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے، اس دوران قومی خزانے پر 33 کروڑ کا بوجھ پڑا، آن لائن کیب سروس کا کام97 فیصد متاثر ہوا جبکہ آن لائن فوڈ انڈسٹری کا کام 75 فیصد متاثر ہوا اور انہیں15 کروڑ روپے کا خسارہ اٹھانا پڑا۔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Telecomes ko chayea kay apni dukan dari band karain ta ka muneeray mistry key cheekhain awan sunnay.