
کیا انوارالحق کاکڑ کے نگران وزیراعظم بننے کے بعد تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کاروائیاں رک پائیں گی؟
بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیٹرانوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم بن گئے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی شہبازحکومت میں انکی اتحادی تھی اور اس سے قبل یہ عمران خان کے اتحادی تھے۔ باپ پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے انتہائی قریب سمجھی جاتی ہے اور اسکے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ وہی کرینگے جو اسٹیبلشمنٹ کہے گی۔
انوارلحق کاکڑ کے اگرچہ عمران خان سے بہت اچھے تعلقات تھے لیکن حال ہی میں وہ عمران خان کے خلاف انتہائی سخت بیانات داغ چکے ہیں اور انکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انکے آنے کے بعد تحریک انصاف پر سختیاں کم نہیں ہونگی اور وہ تحریک انصاف کو الیکشن میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملے گی ۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نومئی کے واقعات کے بعد بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے پاکستانی قوم کو مایوس کیا۔ انکی ساڑے تین برس کی کارکردگی کو دیکھ کر نظر آتا ہے کہ انکو اگر دوبارہ موقع ملے تو یہ پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔
https://twitter.com/x/status/1690342687482724352
صرف یہی نہیں انوارالحق کاکڑ نے نومئی کے واقعات کے ذمہ داروں کا کیس فوجی عدالت میں بھی چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1690330430262898688
سنو نیوز کے صحافی عمران بھٹی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے کیونکہ تحریک انصاف کی مقبولیت ہی سب سے بڑی پارٹی کی دشمن ثابت ہورہی ہے،لوگوں کو زبردستی اظہار الفت پر مجبور کیا جارہا ہے، الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار کھڑا نہیں ہونے دیا جائے گا سب جانتے اور سمجھتے ہیں کہ جہاں بھی تحریک انصاف کا امیدوار کھڑا ہوا وہاں سے جیت جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بظاہرایسا لگ رہا ہے کہ امیدوار کہیں مل بھی گیا تو اسکو مہم نہیں چلانے دی جائے کی اور پولنگ ایجنٹ بھی کھڑا نہی ہونے دیا جائے گا،اگر کھڑا ہو بھی گیا تو نتائج مرضی کے حاصل کر کے اسکےدستخط لیے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1690349914293981185
عمران بھٹی کے مطابق لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا،گھروں پر چھاپے مارے جارہے ٓخواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جارہی ہے،املاک تباہ کی جارہی ہے،کاروبار تباہ کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ تحریک انصاف کے سپوٹرز کو الیکشن سے بددل کردیا جائے وہ انتخابات میں حصہ ہی نہ لیں اور جو تحریک انصاف کو چھوڑ دے گا اسکی بچت ہوگی،۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/anwahha11hh22.jpg