
سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے انگریزی اخبار سے منسلک سینئر صحافی انصار عباسی کو ان کے جھوٹ پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر صحافی نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔
تفصیلات کے مطابق انگریزی اخبار دی نیوز سے منسلک انصار عباسی نے جنگ اخبار میں ایک کالم لکھا جس کا عنوان تھا "فارن سازش بنا دیتے ہیں" یہ عنوان سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ لیکڈ آڈیو سے منسوب کر کے نکالا گیا تھا جس پر انہوں نے ایک لمبی چوڑی تفصیل لکھ دی۔

اظہر مشوانی نے انصار عباسی کی کم علمی اور ان کے جھوٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ انصار عباسی رئیس المنافقین تو تھا ہی اب وہ اور اس کے ہینڈلرز عوام کی نظر میں لعنتی بھی بنتے جا رہے ہیں۔ آڈیو میں عمران خان کہہ رہا ہے کہ “یہ فارن سازش ہے” یہ لکھ رہے ہیں “اس کو فارن سازش بنا دیتے ہیں”۔
https://twitter.com/x/status/1575425558695100423
اظہر مشوانی کی ٹوئٹ پر جواب میں انصار عباسی نے لکھا کہ عمران خان کی آڈیو کے حوالے سے میں نے کل اپنے کالم میں یہ جملہ جب لکھا وہ آن لائن خبر میں موجود تھا جو آج صبح مجھے پتا چلا غلط تھا۔
https://twitter.com/x/status/1575415146461249536
انصار عباسی نے اس پر مزید کہا کہ اس غلطی پر میں معذرت خواہ ہوں۔ آن لائن جنگ ایڈیشن میں تصیح کی جا چکی ہے۔ پرنٹ ایڈیشن میں کل ان شااللہ تصحیح اور معذرت کر دی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ansarb11h1h1.jpg