مجھے نہایت افسوس کے ساتھ یہ معلومات صرف علمی نقطہ نظر سے شیئر کرنی پڑ رہی ہیں۔
حضرت سعد بن عبادہ انصاریؓ جو کہ قبیلہ خزرج کے سردار تھے اور غزوہ بدر و احد و خندق اور دوسرے غزوات میں شریک رہے اور بعیت رضوان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعیت کرنے والوں میں سے تھے انھوں نے حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کی مرتے دم تک بعیت نہیں کی۔
الدينوري، أبو محمد عبد الله بن مسلم ابن قتيبة (متوفي276هـ)، الإمامة والسياسة، ج 1، ص 14، تحقيق: خليل المنصور، ناشر: دار الكتب العلمية - بيروت - 1418هـ - 1997م؛
الطبري، أبي جعفر محمد بن جرير (متوفاي310هـ)، تاريخ الطبري، ج 2، ص 244، ناشر: دار الكتب العلمية بيروت؛
الشيباني، أبو الحسن علي بن أبي الكرم محمد بن محمد بن عبد الكريم (متوفاي630هـ)، الكامل في التاريخ، ج 2، ص 194 تحقيق عبد الله القاضي، ناشر: دار الكتب العلمية - بيروت، الطبعة الثانية، 1415هـ؛
النويري، شهاب الدين أحمد بن عبد الوهاب (متوفاي733هـ)، نهاية الأرب في فنون الأدب، ج 19، ص 22 تحقيق مفيد قمحية وجماعة، ناشر: دار الكتب العلمية - بيروت، الطبعة: الأولى، 1424هـ - 2004م؛
الحلبي، علي بن برهان الدين (متوفاي1044هـ)، السيرة الحلبية في سيرة الأمين المأمون، ج 3، ص 483، ناشر: دار المعرفة - بيروت 1400.
الجزري، عز الدين بن الأثير أبي الحسن علي بن محمد (متوفي630هـ)، أسد الغابة في معرفة الصحابة، ج 3، ص 339،تحقيق عادل أحمد الرفاعي، ناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت / لبنان، الطبعة: الأولى، 1417 هـ - 1996 م.
إبن عبد البر، يوسف بن عبد الله بن محمد (متوفاي463هـ)، الاستيعاب في معرفة الأصحاب، ج 2، ص 599، تحقيق علي محمد البجاوي، ناشر: دار الجيل - بيروت، الطبعة: الأولى، 1412هـ.
المزي، يوسف بن الزكي عبدالرحمن أبو الحجاج (متوفاي742هـ)، تهذيب الكمال، ج 10، ص 281، تحقيق: د. بشار عواد معروف، ناشر: مؤسسة الرسالة - بيروت، الطبعة: الأولى، 1400هـ 1980م.
العسقلاني الشافعي، أحمد بن علي بن حجر أبو الفضل (متوفاي852 هـ)، الإصابة في تمييز الصحابة، ج 3، ص 66، تحقيق علي محمد البجاوي، ناشر: دار الجيل - بيروت، الطبعة: الأولى، 1412هـ 1992م
اگر مخاطب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو خلیفہ راشد جانتے ہیں تو پھر معاملات بہت ہی خراب ہیں۔ حضرت عبداللہ ابن عمر اور بہت سارے لوگوں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی بعیت نہیں کی تھی۔ حتی کہ جب صفین میں تحکیم کے معاملہ پر معاہدہ ہونے لگا تو معاہدہ لکھنے والے نے لکھا کہ یہ معاہدہ امیرالمومنین حضرت علی اور معاویہ کے درمیان قرار پایا تو مخالفین (معاویہ اور عمر بن العاص وغیرہ) کی طرف سے یہ اعتراض آیا کہ اگر ہم علی کو امیرالمومنین اور خلیفہ برحق جانتے تو اُن سے لڑتے ہی کیوں اسلیے معاہدہ یوں لکھا جائے کہ یہ معاہدہ علی ابن ابی طالب اور معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان قرار پایا۔
کیا مہربانی کرکے میرا مخاطب ان حقائق کی روشنی میں اپنے الفاظ کی وضاحت کرے گا؟؟؟؟؟؟