انسانیت مر چکی ہے

Status
Not open for further replies.

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
انسانیت مر چکی ہے
losing-ground-by-the-minute-syrian-rebels-are-losing-aleppo--and-perhaps-also-the-war.jpg
انسانیت مر چکی ہے ...ہم بچپن سے یہ آیات کتابوں میں پڑھتے آرہے ہیں کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے .ہمارے اساتزہ بچپن سے ہمیں حضور پاک کی انسانی ہمدردی پر مبنی واقعات سناتے ہیں .طائف کے نوجوانوں نے جس طرح حضور پاک پر پتھر برسائے .حضور پاک لہو لہان ہوچکے تھے مگر پھر بھی حضور پاک نے ان نوجوانوں کے حوالے سے غلط نہیں سوچا .حضور پاک کے ہر دل عزیز چچا کا کلیجہ ایک ہند نامی خاتوں نے کھایا .مگر کچھ سالوں بعد حضرت ہند نے اسلام قبول کرلیا اور حضور پاک نے اپنے چچا کا خون معاف کردیا .حضور پاک وہ شخصیت ہیں جن کے لئے یہ دنیا وجود میں آئی .ان کے خون کا ایک قطرہ گرنا کتنا اہمیت کا حامل ہے یہ ہم سب کو اچھی طرح معلوم ہے اور جنھوں نے ان کے چچا کا کلیجہ کھایا وہ کتنا بڑا جرم تھا وہ ہم سب کو معلوم ہے مگر پھر بھی حضور پاک نے اپنے چچ کا کلیجہ کھانے والوں کو معاف کیا .ایک مرتبہ ایک شخص حضور پاک کے سامنے حاضر ہوا اس نے گفتگو کے دوران حضور پاک کو گلے سے پکڑا جس کی وجہ سے انکا گلہ سرخ ہوگیا .صحابہ جب جواب دینے کے لئے آگے بڑھے تو حضور پاک نے صحابہ کو منع کیا .یہ سب واقعات کا آپ کو مجھ سے زیادہ علم ہوگا مگر پھر بھی سوال یہ اٹھتا ہے کیا ہم ایسا انسانیات کا جذبہ دل میں رکھنے والی ہستی کی امت ہیں ؟ ہاں بلکل ہیں مگر دکھ کے ساتھ ہمارے اعمال اس کی گواہی بلکل نہیں دیتے .مسلم امہ میں ابھی بھی ٦٠ فیصد مسلمان ایسے ہیں جو قتل غارت سے پاک ہیں .اپر سے لے کر نیچے تک کئی مسلمان ظلم و ستم کی ہولی کھیل رہے ہیں .کل میں نے ایک مووی "مالک " دیکھی جس میں ایک سی ایم کو دکھایا گیا جو الیکشن جیتنے کے لئے ہر حد تک جاتا ہے .اس کے مدمقابل ایک ہیڈ ماسٹر ہوتا ہے .اس کی بیٹی بھی ٹیچر ہوتی ہے .ہیڈ ماسٹر کو جب علاقے سے لوگوں کی زیادہ حمایت حاصل ہونے لگتی ہے تو اس سی ایم کے ساتھی پہلے ہیڈ ماسٹر کے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الیکشن سے دستبردار ہوجاؤ .ہیڈ ماسٹر الیکشن نہ لڑنے سے صاف انکار کردیتا ہے .تو اگلے ہی دن اس سی ایم کے ساتھی اس کی بیٹی کو اغوا کرکے سی ایم کے گھر تک پہنچاتے ہیں .سی ایم اس لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کرمردہ حالت میں گھر پھینک دیتا ہے .جب اس لڑکی کا بھائی اور باپ (جو الیکشن لڑ رہا ہے) وہ پولیس سٹیشن آتے ہیں تو ایس ایچ او لڑکی کے بھائی کو جیل میں بند کردیتا ہے .ایس ایچ او کا مؤقف ہوتا ہے ہمیں شک ہے بھائی نے عزت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کیا .اس بچی کو اغوا کرانے والا اور اس سی ایم کا ساتھی یہ ایس ایچ او ہی تھا .یوں یہ بھائی پوری زندگی جیل میں بند رہتا ہے اور یہ امیدوار سی ایم بند جاتا ہے .یہ کہانی صرف فلم کی حد تک نہیں بلکہ یہ دیہاتوں کی سیاست کی اصل عکاسی کرتی ہے .

یہ تحریر لکھنے کا مقصد کسی فلم کا پلاٹ بتانا نہیں .پرسوں سے آپ ٹیوی دیکھ رہے ہوں گے کہ کس طرح دو اسلامی قوتیں طاقت کے حصول کے لئے عام عوام کو جانور بنا رہی ہیں .درحقیقت ایک فریق سنی فرقے سے ہے اور ایک فریق شیعہ فرقے سے .سنی فرقے کو امریکا کی حمایت حاصل ہے تو دوسرے کو روس کی .میں اپنے فرقے سے بلاتر ہو کر بات کروں گا .یہ جنگ تقریبا چھے سال سے چلتی آرہی ہے .بشر الاسد جس کو روس اور ایران کی حمایت حاصل ہے جبکہ باغی گروپس جن کو سعودیہ اور امریکا کی حمایت حاصل ہے دونوں نے ان چھے سالوں کے دوران محض طاقت حاصل کرنے کے لئے پانچ لاکھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا .میں اس خانہ جنگی کو کوئی خاص غور سے نہیں دیکھ رہا تھا .مگر پرسوں جب ایران اور روس نے بربریت کی انتہا کردی تو میرا صبر جواب دے گیا .مقامی لوگوں کے آخری پیغامات اور پیچھے آنے والی بمباری کی آوازوں نے دل کو پگلا دیا .یقین مانیں پرسوں سے مجھے شرم آرہی ہے سعودی قیادت اور ایرانی قیادت کو مسلمان کہتے ہوئے .جب بھی کسی دو ملکوں کے درمیاں حالات خراب ہوتے ہیں تو مسلے کے حل کے لئے دونوں طرف سے بات چیت ناگزیر ہوجاتی ہے .مگر یہاں ایران اور سعودیہ ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنے کو تیار نہیں .جب سعودیہ میں یا حسین کا نعرہ لگانے کی اجازت نہ ہو اور ایران میں چند صحابہ کے حق میں بولنے کی اجازت نہ ہو تو خاک مسلمان قریب آئیں گے .حضور پاک نے تو صلح حدیبیہ کرکے یہودیوں سے جنگ بندی کی اور وہ بھی ایسی جنگ بندی جس میں تمام نقصان مسلمانوں کا تھا مگر پھر بھی حضور پاک نے صبر سے کام لیا .کیا یہ رویہ اب ہمارے مسلمانوں میں موجود ہے .بلکل نہیں .مسلہ یہ ہے کہ اب فرقے انسانیت پر غالب آگئے ہیں .مجھے یہ دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم لوگ اپنے مخالف فرقے والے کو زیادہ حقارت کی نگاہ سے دیکھتے نہ کہ مخالف مذہب کے فرد کو ..جو مذہب ہمیں غیر مسلمانوں کا خوں بہانے سے منع کرتا ہے کیا وہ ہمیں اپنے مسلمانوں کے خوں بہانے کی اجازت دے سکتا ہے .یہ رویہ صرف سعودیہ اور ایران کی حد تک نہیں .میں ایک مرتبہ اپنی مسجد میں ظہر کی نماز پڑھ رہا تھا .نماز کے بعد ایک سپاہ صحابہ کا نمائندہ کھڑا ہوا .امام صاحب نے کہا کہ یہ سپاہ صحابہ کا نمائندہ آیا ہوا ہے یہ آپ سے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہے .نمائندے کے الفاظ آج تک مجھے یاد ہیں پہلے حضرت عمر (رض ) کی شان میں کچھ الفاظ بولے .پھرکہا کہ "بھائیوں جو صحابہ کے خلاف زبان کہیں بھی بیٹھ کر استعمال کرے گا تو ہم اس کا سر قلم کردیں گے.آپ سے درخواست ہے ہمیں چندہ دیں " .میں بھی ایک سنی ہوں مگر میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ میرے دین کی تعلیمات نہیں .

آج آرمی پبک اسکول کے دردناک سانحے کو دو سال بیت چکے ہیں .یہ سانحہ کوئی معمولی سانحہ نہیں بلکہ یہ ١٤٥ بچوں کی بہادری کی لازوال کہانی ہے .یہ ملکی تاریخ کا وہ واحد سانحہ ہے جس پر ملک کا ہر فرد بچوں کی طرح روتا نظر آیا .مجھے اچھی طرح یاد ہے میں کلج سے واپس آیا تو پڑھا کہ اے پی ایس میں حملہ ہوا ہے جس میں ابھی تک ١٠ بچے شہید ہوچکے ہیں .میں نے سوچا ایسے چھوٹے موٹے واقعات ہوجاتے ہیں مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹانگوں سے جان نکلتی گئی مگر جب بچوں کی تعداد ١٠٠ سے تجاوز کر گئی تو میں نے دل میں سوچا کہ ایک بچے کے سر پر بندوق رکھ کر دہشتگرد کے دل میں یہ خیال آیا ہونا چاہیے کہ میں کتنا بزدل ہوں جو فوجیوں سے چھپ چھپا کر بچوں کے سر پر بندوق رکھ کر شیر بن رہا ہوں .جب ٹیوی چننلز کے لئے اسکول کا ہال کھولا گیا اور میں نے جب خوں سے لپٹی کتابیں دیکھیں تو مجھے اپنے اسکول کا ہال یاد آیا اور سوچا کہ اگر ہمارے اسکول پر ایسا حملہ ہوتا تو ہم کس حالت میں ہوتے .یہ خیال سوچتے وقت ایک حد تک جا کر دماغ نے بھی کہا کہ ہم یہ منظر اور نہیں دیکھا سکتے،ہم تھک چکے ہیں .خولہ بی بی (جس کی عمر ٥ یا چھے سال تھی ) سے لے کر زیب تک جن بچوں نے یہ قربانی دی انہوں نے ملک پر کتنا بڑا احساس کیا .خود تو یہ ننھے بچے جنت کے باغوں کی طرف روانہ ہوگئے مگر جاتے جاتے انتہا پسندانہ سوچ کو کافی حد تک ختم کر گئے .میرے ایک استاد تھے جو تحریک طالبان کے بہت بڑے حامی تھے .میری ان سے طالبان کے معاملے پر بحث چلتی رہتی تھی .ایک مرتبہ میں نے سر کو کہا بھی تھا کہ سر مجھے آپ کے الفاظ پر بہت دکھ ہوا ہے .مگر جب اے پی ایس کا سانحہ ہوا تو سر انتہائی بوجھل حالت میں کلاس میں داخل ہوئے اور انہوں نے کہا کہ میں تو اب کہتا ہوں کہ جتنے بھی تحریک طالبان کے دہشتگرد جیلوں میں ہیں انکو سرعام پھانسی دیں .ان کی تمام پناہ گاہوں کو اڑا دیں .یہ ان بچوں کا ہی لہو ہی تھا جس نے سر جیسے کئی لوگوں کے دل پگلا دیے .مگر وہ مدرسے کے بچے (ان کی تعداد زیادہ نہیں )جن کے دماغ فارغ ہوچکے ہیں ان کے دل کبھی نہیں پگل سکتے .میں نے اے پی ایس کے بعد اپنے گراؤنڈ میں کئیں مدرسے کے طالبعلموں کو اس حملے کی حمایت کرتے دیکھا .کہتے دیکھا کہ فوجیوں کے بیٹوں کو مارو .ملک میں تمام مدرسے کے بچے ایسے نہیں بلکہ اس طرح کے مدرسے کے بچوں کی تعداد تیس فیصد کے قریب ہے .ان بچوں کے دماغ میں انسانیت کیوں ختم ہوچکی ہے .اس کی یہ وجہ ہے کہ مدرسے کے کچھ سازشی عناصر قرانی آیات کو اس طرح ملا کر پیش کرتے ہیں کہ ان بچوں کے دن میں نفرت پیدا ہو جاتی ہے. اس کی ایک مثال آپ کو دیتا ہوں .میرے کلج کے ایک استاد نے ایک مرتبہ کہا کہ لبرل "ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے " والی آیات کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کرتے ہیں .جبکہ اس کا مطلب ایک انسان کو گناہوں سے بچانا پوری انسانیت کو گناہوں سے بچایا . ...اس بات کو پڑھ کر آپ کو معلوم ہوگا کہ کس طرح کچھ عناصر آیات کا ترجمہ اپنے مقصد کے لئے کرتے ہیں .بیشک ایک انسان کو گناہوں سے بچانا پوری انسانیت کو گناہوں سے بچانا ہے .مگر یہ کہنا کہ یہ حدیث کسی کی جان بچانے کے تناظر میں نہیں ہے .یہ بہت افسوسناک ہے .جن لوگوں نے ابھی بھی مذہب اور فرقے کو نفرت کے لئے استعمال کیا ہوا ہے اگر دس اے پی ایس جیسے سانحات بھی ہوجائیں تو ان کے دل نہیں نرم ہوسکتے .الله ہمیں انتہا پسند بننے کے بجائے اصل مسلمان بننے میں مدد کرے .آمین

Auther:
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
(clap)(clap)(clap)
الله آپ کو انسانیت کے راستے پر قائم و دائم رکھے اور ایسی باتیں دنیا میں پھیلاتے رہو.
نہ اللہ کے رسولpbuh نہ صحا بہ کرا م نہ اہل بیت نے ہمیں ٹھیکہ دیا کے ہم ان کے ناموں پر انسانوں کا خون بھائیں.اس کائنات میں پتا بھی الله کے حکم کے بغیر نہیں ہلتا اور وہ ہر چیز پر قا در ہے.وہ ہی حفاظت کرنے والا ہے ہم ان مقدس ناموں کے ناموس کی حفاظت کسی کا ناحق خون بھا کر نہیں کر سکتے.روز حشر انہوں نے اس کو رد کر دیا جن کے نام پر یہ ہوتا ہے تو مسلمان کہاں کھڑے ہوں گے؟
ان کا نام جس نے بھی اونچا کیا ان کی سنتوں پر ان کے کردار پر عمل سے اونچا کیا
اور اسی سے چلا
 
Last edited:

patriot

Minister (2k+ posts)
ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔ یہ حدیث نہیں قرآن کی آیت ہے ۔ سورہ المائدہ آیت بتیس ۔
اسی طرح آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں کا واقعہ ہے کہ جب ایک بھائی دوسرے کو قتل کرنا چاہتا ہے تو دوسرا کہتا ہے کہ تم مجھے مارنا چاہتے ہو تو مار دو میں تجھ پر ہاتھ نہیں اُٹھاؤں گا ۔
مطلب یہ کہ دین اسلام تو ہے ہی امن و سلامتی کا پیغام ہے لیکن ہمارے نام نہاد علماء نے اس کو دہشت اور فساد کی علامت بنا کر رکھ دیا ہے ۔ علامہ اقبال پہلے ہی کہہ گئے ہیں کہ دینِ ملّا فی سبیل اللہ فساد ۔ اسلام امن کا اتنا داعی ہے کہ اگر جنگ کے دوران دشمن امن کی خواہش ظاہر کر دے تو مسلمان پر جنگ کو روک دینا فرض بن جاتا ہے ۔ مسلم کا جہاد ہوتا ہی امن و سلامتی قائم رکھنے اور دینے کیلیئے ہے ۔ مگر ہمارے ہاں مدرسوں میں انسانوں سے نفرت کی تعلیم دی جاتی ہے جو کہ شیطان کی تعلیم ہے جو انسان کا کھلا دشمن ہے ۔
باقی آج ہمارے لیئے دو سانحات کا دن ہے ایک مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور دوسرا اے پی ایس کا سانحہ ۔
لیکن کیا ہم نے ان سے کوئی سبق حاصل کیا ؟ تعصب کی عینک اُتاری جس کی وجہ سے بنگالی بھائی علیحدہ ہوئے ؟
یا کیا مولوی کے غلط مذہب کا تدارک کیا جس کی وجہ سے اے پی ایس ہوا ؟
 
jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان جب سے ڈالر اور ڑار ایک ساتھ آے تو تب سےاورجہاں دنیا میں کاوبارڈالر میں ہے وہہاں
 
We are getting near to Qayamat.... these are signs which we have been told about......

(clap)(clap)(clap)
الله آپ کو انسانیت کے راستے پر قائم و دائم رکھے اور ایسی باتیں دنیا میں پھیلاتے رہو.
نہ اللہ کے رسولpbuh نہ صحا بہ کرا م نہ اہل بیت نے ہمیں ٹھیکہ دیا کے ہم ان کے ناموں پر انسانوں کا خون بھائیں.اس کائنات میں پتا بھی الله کے حکم کے بغیر نہیں ہلتا اور وہ ہر چیز پر قا در ہے.وہ ہی حفاظت کرنے والا ہے ہم ان مقدس ناموں کے ناموس کی حفاظت کسی کا ناحق خون بھا کر نہیں کر سکتے.روز حشر انہوں نے اس کو رد کر دیا جن کے نام پر یہ ہوتا ہے تو مسلمان کہاں کھڑے ہوں گے؟
ان کا نام جس نے بھی اونچا کیا ان کی سنتوں پر ان کے کردار پر عمل سے اونچا کیا
اور اسی سے چلا
میں الله سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے ایک انسان کے قتل کے حوالے سے جو آیات تھی اس کو حدیث کا نام دیا .یہ میری کم علمی کا نتیجہ ہے .اسی کی بس وضاحت کرنی تھی
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
Humanity died the day in this conflict when the campaign to eradicate and humiliate innocent defenseless Yazidis was launched by Salafi ISIS

and When these fighters raised the same slogan in Syria

Massihiyeh ala Beirut,
Alawiyeh ala Taboot.

Christians to Beirut,
Alawis to the coffin.

Revolution to get freedom died and only objective left was to defend ones community from eradication and humiliation

Revolution turned into a war of survival
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ انسانیت بھی بڑی عجیب چیز ہے افغانستان و عراق پر حملہ کروانا ہو تو جاگ جاتی ہے. مصر لیبیا تیونس میں بہار لانی ہو تو انڈے بچے دینے لگتی ہے. شام کو دور جدید کی سب سے بڑی نعمت سے مالامال کرنے کا وقت آئے تو مر جاتی ہے. بڑے بڑے جمہوروں اور لبروں پر سے ملمع اتر جاتا مسلکی و نسلی اصلیت سامنے آ جاتی ہے
 
patriot

Minister (2k+ posts)
ہو سکتا ہے جس کو ہم حدیث کہتے ہیں اس میں بھی اس سے ملتی جلتی کوئی بات ہو بلکہ ضرور ہو گی کیونکہ حضور (ص) بھی قرآن ہی کی تعلیم دیتے تھے ۔
اصل میں اللہ تعالی نے تو اپنے کلام یعنی قرآن کو ہی حدیث کہا ہے کہ اس سے بہتر کوئی حدیث ہو نہیں سکتی ۔ سورہ الاعراف آیت ایک سو پچاسی ۔
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
امت کی بدنصیبی میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ امت تباہ شدہ شہر، خون میں لت پت لاشوں، عورتوں بچوں اور بوڑھوں کی پرواہ کئے بغیر کی جانے والی کارپٹ بمبنگ اور کلسٹر بموں کی بھرمار کے بعد بھی وزن برابر کر نے کے لئے قاتل جابر فرعون دہشتگرد بشار حزب الله ایران اور روس کا نام لینے کے ساتھ ساتھ سعودیہ کا نام لینا ثواب سمجھتی ہے
تاکے کوئی انکی غیر جانبداری پر انگلی نا اٹھا دے

تف ہے ایسے اینکر ہونے پر
اور تف ہے ایسے انسان ہونے پر
 
آپ غلام احمد پرویز کی جان چھوڑیں
حیرت ہے ٢٠١٦ میں بھی آپکو اسکی چولیں کیسے ہضم ہوجاتی ہیں
عقلی علمی انسانی شرعی و قرانی تمام معیار پر غلام احمد پرویز نے جو چولیں ماری ہیں
اس پر گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ تو بنتا ہے
 
patriot

Minister (2k+ posts)

آپ غلام احمد پرویز کی جان چھوڑیں
حیرت ہے ٢٠١٦ میں بھی آپکو اسکی چولیں کیسے ہضم ہوجاتی ہیں
عقلی علمی انسانی شرعی و قرانی تمام معیار پر غلام احمد پرویز نے جو چولیں ماری ہیں
اس پر گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ تو بنتا ہے
​جزاک اللہ اور سلام ۔

ویسے آپ جانتے ہیں نا کہ موسم کی تبدیلی ، گرمی سردی جہنم کے سانس لینے سے ہوتی ہے؟
یا یہ بھی کسی نے اپنی طرف سے چوّل ماری ہے؟
 
Last edited:

oscar

Minister (2k+ posts)
مولوی ہمارے معاشرے کا ایسا پیراسائٹ ہے جو اپنی مفت خوری کے دوام کے لئے ہمیشہ سے دین اور امت کو تار تار کرتا آیا ہے۔ معاشرے میں امن چاھئے تو سب مولویوں کے ڈالر ریال اور روپوں کے چندے بند کروا کر سیاچن کے جبری کیمپوں میں بیگار پر بھیج دینا چاھئے
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
​جزاک اللہ اور سلام ۔

ویسے آپ جانتے ہیں نا کہ موسم کی تبدیلی ، گرمی سردی جہنم کے سانس لینے سے ہوتی ہے؟
یا یہ بھی کسی نے اپنی طرف سے چوّل ماری ہے؟

یہ آپکے پرانے شبہات ہیں...جن کا ہزار دفعہ جواب دیا جا چکا ہے
آپکا طرز فکر سے تو قران بھی نہیں بچتا

بات کریں غلام احمد پرویز کی جو سورج کو بلب اور چاند کو موم بتی ثابت کرتا توپرویزی اس پر بھی واہ واہ کرتے

وعلیکم
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
مولوی ہمارے معاشرے کا ایسا پیراسائٹ ہے جو اپنی مفت خوری کے دوام کے لئے ہمیشہ سے دین اور امت کو تار تار کرتا آیا ہے۔ معاشرے میں امن چاھئے تو سب مولویوں کے ڈالر ریال اور روپوں کے چندے بند کروا کر سیاچن کے جبری کیمپوں میں بیگار پر بھیج دینا چاھئے

آپ جس قبیل سے تعلق رکھتے ہیں اس قبیل نے معاشرے کو کیا دیا ہے سواۓ ناچ گانے شراب نشے چوری ڈکیتی اور کرپشن کے؟؟

پاکستانی سیکولرز کو ١٠٠ چھتر مارنے چاہئیں اور نناوے پر آ کر گنتی بھول جانی چاہیے
ان بیوقوفوں نے آج تک کوئی ڈھنگ کا کام نہیں کیا سواۓ کو قوم کی ماں بہنوں کو بے پردہ کرنے سٹیج شوز پر ناچنے آئٹم سانگز دینے اور ریمپ پر کیٹ والک کرنے کے
ساری تعلیمی بجٹ کھا جاتے ہیں...بلکے پورے ملک کا بجٹ کھا جاتے ہیں مگر ٹکے کی کوئی ایجاد نہیں کی
 
patriot

Minister (2k+ posts)

یہ آپکے پرانے شبہات ہیں...جن کا ہزار دفعہ جواب دیا جا چکا ہے
آپکا طرز فکر سے تو قران بھی نہیں بچتا

بات کریں غلام احمد پرویز کی جو سورج کو بلب اور چاند کو موم بتی ثابت کرتا توپرویزی اس پر بھی واہ واہ کرتے

وعلیکم
اب آپ سیاسی بیان دے رہے ہیں سنت نواز پر عمل کرتے ہوئے ۔

اگر پرویز ایسی چوّل مارتا تو اُس کو چوّل ہی کہا جاتا ۔
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
امت کی بدنصیبی میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ امت تباہ شدہ شہر، خون میں لت پت لاشوں، عورتوں بچوں اور بوڑھوں کی پرواہ کئے بغیر کی جانے والی کارپٹ بمبنگ اور کلسٹر بموں کی بھرمار کے بعد بھی وزن برابر کر نے کے لئے قاتل جابر فرعون دہشتگرد بشار حزب الله ایران اور روس کا نام لینے کے ساتھ ساتھ سعودیہ کا نام لینا ثواب سمجھتی ہے
تاکے کوئی انکی غیر جانبداری پر انگلی نا اٹھا دے

تف ہے ایسے اینکر ہونے پر
اور تف ہے ایسے انسان ہونے پر

بات جانبداری یا غیر جانبداری کی نہیں بلکہ سچائی کی ہے .ہم سب کو اچھی طرح معلوم ہے کون آئی ایس آئی ایس کو ڈالرز اور ہتھیار دیتے ہیں .کون ہیں جو سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو ہتھیار دیتے ہیں ملک میں ایک فرقے کا خون بہانے کے لئے .ان جماعتوں کےرہنماؤں کو قتل کرنے کے لئے ایران بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے .اچھا آپ یہ بتائیں کوئی سعودیہ میں یا حسین کا نعرہ لگا سکتا ہے ؟
 
oscar

Minister (2k+ posts)
آپ جس قبیل سے تعلق رکھتے ہیں اس قبیل نے معاشرے کو کیا دیا ہے سواۓ ناچ گانے شراب نشے چوری ڈکیتی اور کرپشن کے؟؟

پاکستانی سیکولرز کو ١٠٠ چھتر مارنے چاہئیں اور نناوے پر آ کر گنتی بھول جانی چاہیے
ان بیوقوفوں نے آج تک کوئی ڈھنگ کا کام نہیں کیا سواۓ کو قوم کی ماں بہنوں کو بے پردہ کرنے سٹیج شوز پر ناچنے آئٹم سانگز دینے اور ریمپ پر کیٹ والک کرنے کے
ساری تعلیمی بجٹ کھا جاتے ہیں...بلکے پورے ملک کا بجٹ کھا جاتے ہیں مگر ٹکے کی کوئی ایجاد نہیں کی
آپکا یہ مفروضہ ہی لغو ہے کہ جو مولوی کی حرامخوری اور فتنہ گری کو غلط کہے وہ ناچ گانے شراب نشے چوری ڈکیتی، کرپشن، ماں بہنوں کو بے پردہ کرنے، سٹیج شوز پر ناچنے، آئٹم سانگز دینے، اور ریمپ پر کیٹ والک کرنے والا بن جاتا ہے۔سیاچن کے بیگار کیمپ میں بامشقت قید میں جاکر 99 تک گنتی تو دور کی بات ہے، مولوی کھایا پیا بھی بھول جائے گا۔ ویسے وہاں سے چھٹی ہی نہیں ملے گی تو لوگوں کو چھتر مارنے کہاں جائے گا۔
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top