
آدھی رات کو لطیفے سنانے اور عمران خان کو جگتیں مارنے پر فوادچوہدری سمیت سوشل میڈیا صارفین نےوفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ رات 2 بجے کے قریب وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سپورٹرز پر جگتوں کی بوچھاڑ کردی اور لطیفہ شئیر کیا
خواجہ آصف کے شئیر کردہ لطیفے کے مطابق یوتھیامرگیا ، فرشتے نے قبر میں پوچھا کہ کہ ساری زندگی کیا کیا، ، یوتھیاچنگھاڑتے ہوئے بولا کہ ہمیں چھوڑو، پہلے بتاؤ ن لیگ نے کیا کیا، پی پی نے کیا کیا؟
https://twitter.com/x/status/1523408161314459648
خواجہ آصف کے مطابق فرشتے یوتھئے کو الٹا لٹکاکیا اور100 جوتے مارتے ہوئے کہا کہ چولیں مت مارو، یہ فیس بک نہیں قبر کا حساب ہے۔ یہاں دوسروں کا نہیں اپنا حساب دو
اس پر حماداظہر نے خواجہ آصف پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پیش خدمت ہیں مسلط شدہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر دفاع۔۔ملک ان سے سنبھل نہیں رہا اور یہ رات کے اس پہر ٹھنڈی جگتیں اور لطیفے سنا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1523440300496097280
علی زیدی نے تبصرہ کیا کہ اندازہ لگائیں، یہ کرپٹ جوکر ہمارا وزیردفاع ہے، اس احمق کو کون سیلیوٹ کرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1523490091120816128
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خواجہ آصف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ اپنا لیول دیکھیں، اس ملک کے وزیردفاع ہیں اور کس قسم کی گھٹیا جگت بازی کررہے ہیں۔ آپکو وزیر دفاع فوج کے دفاع کیلئے بنایا گیا ہے ناں کہ ٹھنڈی جگتیں مارنے کیلئے۔
https://twitter.com/x/status/1523528287540363264 https://twitter.com/x/status/1523527626853593088 https://twitter.com/x/status/1523511940013858816
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شخص فوج کے معاملات دیکھنے کا وزیر ہے، فوج کا دفاع اگر ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہوگا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523505086156222464 https://twitter.com/x/status/1523500012839358472 https://twitter.com/x/status/1523552406486671361 https://twitter.com/x/status/1523499705040318464 https://twitter.com/x/status/1523556258883588097 https://twitter.com/x/status/1523542652179808257 https://twitter.com/x/status/1523533856158142466
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawajai1112.jpg