انجینئر محمد علی مرزا کی قلابازیاں۔۔ پرانا کلپ وائرل ۔۔

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


معروف عالم دین محمد علی مرزا عمران خان کے مخالفین میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کررہے ہیں جس پر وہ تنقید کی زد میں ہیں ، انہوں نے سائفر کیس، 9 مئی واقعات پر عمران خان کی کھل کر مخالفت کی ۔

محمد علی مرزا کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر عمران خان زندہ رہے اور جیل سے باہر آ گئے تو ملک میں استحکام نظر نہیں آئے گا، آپ فوج کی مجبوری کو بھی سمجھیں۔
https://twitter.com/x/status/1813613160840167712
انہوں نے مزید کہا کہ اسکے لئے عمران خان،نوازشریف ، آرمی چیف، چیف جسٹس کو کعبے کی چھت پر کھڑا ہونا پڑے گااور پبلکلی اپنے گناہوں کی معافی مانگنا پڑے گی،

اس سے قبل محمد علی مرزا عمران خان کی حمایت میں اور فوج کی مخالفت میں سخت ردعمل اپناتے رہے اور کہتے رہے کہ یہ خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے ہوکر حلف بھی دیں تو عوام ان پر یقین نہیں کریگی

فیاض شاہ نے کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اتنا جلدی تو گرگٹ رنگ نہیں بدلتا جتنا جلدی مرزا نے اپنا بیان بدلا ہے۔ خود سُن لیں سافٹ وئیر اپڈیٹ سے پہلے یہ کیا کہا کرتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1813641511353065712
محمد علی مرزا نے کچھ عرصہ قبل ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہہ سارے کور کمانڈر اب خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے ہو کربھی حلف دے دیں کہ اب ہم سیاست میں نہیں آئیں گے تو پاکستانی قوم یقین نہیں کرے گی، عوام میں شدید نفرت ہے اب
 

Tariq5200

Citizen
مرزا جہلمی کی باتیں سن کر یاد آیا کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ ترمذی اپنی کتاب "احساس ادارے" میں لکھتے ہیں کہ بھٹو کے خلاف جب تحریک چل رہی تھی اور مُلا نے بے وقت اذانیں دینا شروع کر دی فی موذن کو اس وقت پانچ روپے دئے جاتے تھے
 

Back
Top