- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
معروف عالم دین محمد علی مرزا عمران خان کے مخالفین میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کررہے ہیں جس پر وہ تنقید کی زد میں ہیں ، انہوں نے سائفر کیس، 9 مئی واقعات پر عمران خان کی کھل کر مخالفت کی ۔
محمد علی مرزا کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر عمران خان زندہ رہے اور جیل سے باہر آ گئے تو ملک میں استحکام نظر نہیں آئے گا، آپ فوج کی مجبوری کو بھی سمجھیں۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے مزید کہا کہ اسکے لئے عمران خان،نوازشریف ، آرمی چیف، چیف جسٹس کو کعبے کی چھت پر کھڑا ہونا پڑے گااور پبلکلی اپنے گناہوں کی معافی مانگنا پڑے گی،
اس سے قبل محمد علی مرزا عمران خان کی حمایت میں اور فوج کی مخالفت میں سخت ردعمل اپناتے رہے اور کہتے رہے کہ یہ خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے ہوکر حلف بھی دیں تو عوام ان پر یقین نہیں کریگی
فیاض شاہ نے کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اتنا جلدی تو گرگٹ رنگ نہیں بدلتا جتنا جلدی مرزا نے اپنا بیان بدلا ہے۔ خود سُن لیں سافٹ وئیر اپڈیٹ سے پہلے یہ کیا کہا کرتا تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xمحمد علی مرزا نے کچھ عرصہ قبل ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہہ سارے کور کمانڈر اب خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے ہو کربھی حلف دے دیں کہ اب ہم سیاست میں نہیں آئیں گے تو پاکستانی قوم یقین نہیں کرے گی، عوام میں شدید نفرت ہے اب
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/XzDvPPV.jpeg





