
بھارتی انتہا پسندوں کا دباؤ :پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو انڈیا چھوڑنا پڑا
ورلڈکپ کوریج کے لئے موجود پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا۔
پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی۔
قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا۔
https://twitter.com/x/status/1711313787125711121
کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس کرنے کی درخواست کی تھی۔
بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/CnHKJNb/zanib.jpg