انتظار پنجوتھہ کی بازیابی:سکرپٹ رائٹر بھارتی فلم " سنگھم"سے متاثر؟

singha1m12.jpg

گزشتہ روز پولیس نے انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو بازیاب کروالیا۔

تھانہ صدر حسن ابدال کے ایریا میں پولیس نے گاڑی کو روکا، ایک شخص کو اغوا کر کے لے جایا جا رہا تھا، اغوا کاروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے اغوا کار بھاگ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں موجود شخص نے اپنا نام انتظار حسین پنجوتھہ بتایا اور اغوا کاروں نے ان کی ٹانگیں باندھی ہوئی تھیں۔

سحرش مان نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں ایسی چربہ فلمیں باکس آفس پر کبھی ہٹ نہیں ہوتیں لیکن ٹاؤٹ حضرات کی چاندی ضرور کرا جاتی ہیں۔۔ ملاحظہ کیجئیے
https://twitter.com/x/status/1852789826283851883
فرحان منہاج نے تبصرہ کیا کہ پاکستان میں بھی سنگم ٹو اینڈ تھری ایک ساتھ ریلیز کردی گئی
https://twitter.com/x/status/1852787847964549574
اظہر مشوانی نے کہا کہ پہلے اغواکار رات گئے ویرانے میں اتار کر کہتے تھے 5 “منٹ چلتے جاؤ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا”اب تو ساؤتھ انڈین فلم کا ٹریلر ہی بنا دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1852790558986494127
رضوان غلزئی نے لکھا کہ چلیں شکر ہے انتظار پنجوتھہ واپس آگئے۔ نئی کہانی بنانے والے ‘جینیئس’ کو لگتا ہوگا اس نے بڑا کمال کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1852790564967866853
سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ دو روز پہلے اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یقین دہانی کروائی تھی کہ بہت جلد انتظار پنجوتھہ کو رہا کروا لیا جائے گا، آج اچانک رات کے اندھیرے میں پنجاب پولیس نے انتظار پنجوتھہ کو فلمی انداز میں بازیاب کروا لیا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے اٹارنی جنرل کو کیسے معلوم ہوا تھا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں انتظار پنجوتھہ رہا ہو جائیں گے؟؟؟ مجھے تو شک پڑتا ہے کہ کہیں اٹارنی جنرل کا اغوا کاروں کے ساتھ رابطہ تھا جو انہیں پتہ تھا کہ انتظار پنجوتھہ کی بازیابی ہو جائے گی
https://twitter.com/x/status/1852793295623319593
صحافی عدیل راجہ نے طنز کیا کہ فلمی سین!! سنگم کا سکرپٹ!! کمال ہے یار
https://twitter.com/x/status/1852794937546252563
اس پر بشارت راجہ نے جواب دیا کہ سکرپٹ رائٹر انتہائی درجے کا نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ گٹھیا بھی ہے
https://twitter.com/x/status/1852796224010862892
وسیم وزیر نے تبصرہ کیا کہ ویڈیو انتہائی کمزور سکرپٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے!!!! سر آپ کا نام کیا ہے؟ میرا نام انتظار ہے!!! اچھا یہ انتظار حسین صاحب ہے
https://twitter.com/x/status/1852825116864053273
احسن واحد کا کہنا تھا کہ اتنا بجٹ ہے اچھا پیکج دیکر کوئی اچھا سکرپٹ رائٹر ہی رکھ لیں ۔۔ ! ورنہ ایسی کہانیوں سے مزید زلیل کروائے گا۔۔!
https://twitter.com/x/status/1852792674866045246
ڈاکٹر عثمان نے ردعمل دیا کہ جی ہو گئے انتظار پنجوتھہ بازیاب۔ مبارک ہو سب کو۔ لیکن سکرپٹ بیکار بنایا ہے اداروں نے ایک بار پھر۔ کہانیاں اور فلمی سین
https://twitter.com/x/status/1852793847710879934
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
بتانے والے نے اپنا نام انتظار بتایا اور پوچھنے والے کو غیب کا علم تھا اس نے کہا اچھا انتظار حسین ؟ یار اس بازیاب کرنے والے پولیس والے کا تمغہ حسن کارکردگی تو بنتا ہے جیسے دونوں ٹانگیں اٹھا کر تمغہ لینے والی جرنیلی ٹڈئ اور گٹھی بونی غریدہ فاروقی کی طرح کا تمغہ تو بنتا ہے