انتخابی مہم، سابق لیگی ایم پی ایز وٹکٹ ہولڈرز کا قیادت سے تحفظات کا اظہار

na-amsahshsg.jpg

انتخابی مہم، سابق لیگی ایم پی ایز وٹکٹ ہولڈرز کا قیادت سے تحفظات کا اظہار۔۔۔ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی اور بےروزگاری کے باعث انتخابات میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے: سابق لیگی اراکین پنجاب اسمبلی

ذرائع کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کے عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ سابق لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے تحفظات سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی اور بےروزگاری کے باعث انتخابات میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کے مطابق 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ابھی تک انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ انتخابات کیلئے پارٹی ہدایات کے مطابق کاغذات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروا دیئے ہیں لیکن انتخابات کیلئے مہم شروع کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی ہدایات نہیں ملیں۔

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پچھلے 10 مہینوں سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ہماری سیاسی جماعت کی طرف سے پنجاب میں کوئی سیاسی سرگرمیاں نہیں ہو رہیں۔ انتخابات سے پہلے عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے کے علاوہ مہنگائی میں کمی کرنی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اپنی قیادت سے اجلاس بلا کر تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف سپریم کورٹ آف پاکستان کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کے فیصلے کے خلاف آج قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ قومی اسمبلی نے فل کورٹ بنانے سے متعلق قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

قرارداد میں کہاگیا کہ پارلیمنٹ عدالتی فیصلہ مسترد کر تی ہے، یہ ایوان وزیراعظم اور کابینہ کوپابند کرتا ہے کہ خلاف آئین وقانون فیصلہ پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔ ایوان کو آئین کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے ازسر نو تحریر کئے جانے پر تشویش ہے۔ ایوان ایک ساتھ عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے، عدالت عظمیٰ فل کورٹ معاملے پر نظر ثانی کرے ۔
 

Back
Top