انتخابات میں تاخیر کی خبریں، الیکشن کمیشن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

10ecpakkakejsjhurunrk.png

جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کیا جائے گا: الیکشن کمیشن

پچھلے چند دنوں سے خبریں چل رہی تھیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ردعمل جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن میں تاخیر کی خبروں کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 8 فروری کو ہوں گے۔ انتخابات میں تاخیر کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ، یہ بے بنیاد اور گمراہ کن پراپیگنڈا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق میڈیا پر نشر ہونے والی آئندہ عام انتخابات موخر ہونے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں نہ ہی انتخابی فہرستیں مکمل نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر عام انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈ منگوا لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے رجوع کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ آنے کے بعد ان ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا کو کارروائی کے لیے درخواست دیں گے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت اور چیف الیکشن الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مشاورت کے بعد 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کو عام انتخابات کروانے پر اتفاق کیا تھا اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس حوالے سے جواب جمع کروایا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1729913789712367949
الیکشن کمیشن کی طرف سے بے بنیاد خبروں پر ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دینے کے بعد سینئر صحافی مغیث علی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا کہ: اہم ترین: میڈیا کے حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، پرزور تردید کرتے ہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن۔۔۔!!!

https://twitter.com/x/status/1729875392688009520
سینئر صحافی ثاقب ورک نے لکھا کہ:الیکشن کمیشن نےمیڈیا کے حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کی خبروں کو بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں !!

https://twitter.com/x/status/1729875655226188044
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صدر مملکت سے اٹارنی جنرل منصور عثمان اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن اراکین کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔ صدر مملکت کے سامنے عام انتخابات کے لیے 3 تاریخیں (28 جنوری، 4 فروری اور 11 فروری) رکھی گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے نہ ہونے پر درمیانی تاریخ (8 فروری) کی تجویز سامنے آئی تھی جس پر اتفاق ہوا تھا۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
ماں کی چوت اِس الیکشن کمیشن اور منیرے کنجر کے پالتو کتے کمشنر کی۔۔

رنڈی کے بچوں تُم خود یہ خبریں پھیلا رہے ہو۔۔

تاکہ لوگ کنفیوز رہیں۔۔
 

Back
Top