
جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت انتخابات ضروری نہیں ہیں بلکہ ملک کی معیشت کی بہتری ضروری ہے
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی فی مولانا فضل الرحمان نے ساہیوال میں جامعہ علومیہ میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہم ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں، جنوری کےآخر میں انتخابات کے انعقاد کا کہا جارہا ہے ، ایسے حالات میں کے پی کے میں انتخابات ہونا مشکل ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال انتخابات کیلئےہی جدوجہد کی ہے، تاہم اس وقت انتخابات ضروری نہیں ہیں بلکہ ملک کی معیشت بہتر ہوناضروری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی واپسی اور پی ڈی ایم کے مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ، نواز شریف کے دوستوں سےپوچھا تو وہ کہتے ہیں کہ میاں صاحب ضرور آئیں گے، اس وقت پی ڈی ایم اتحاد غیر فعال ہے لہذا نواز شریف کے استقبال کی ترتیب ن لیگ ہی بنائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے میرے کہنے سے نااہل نہیں ہونا، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے یہ ثابت کیا کہ وہ نااہل ہیں، پی ٹی آئی کے مسائل عدالت میں ہیں، میں نگراں حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا یہ فلسفہ ہی غلط ہے، نگراں حکومت میں نگراں کوئی اور ہوتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کےواقعات سے دنیا سمجھے گی کہ پاکستان پرامن ملک نہیں ہے۔
معاشی بدحالی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت کو قرار دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی جو صورتحال ہے اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہیں،یہ زرمبادلہ ذخائر2 ارب پر لے آئے تھے، ہماری پی ڈی ایم کی حکومت نے ذخائر کو 11 ارب تک پہنچایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17fhgjkhlkjnklhkg.png