Shiki Jokalian
Senator (1k+ posts)
امی آ گئی ہیں پھر بات کریں گے
پانامہ کیس کا آج کا فیصلہ سُن کر مجھے اپنے ایک کولیگ کا واقعہ یاد آ گیا
موصوف کو ایک لڑکی سے دل و جان سے پیار ہو گیا تھا لیکن اظہارِ محبت کی ہمت نہ پڑتی تھی. ایک دن لنچ پر ہم سب کولیگز نے انہیں Motivate کیا بلکہ میں نے انہیں کاغذ پر کچھ جملے لکھ کر دئیے جو فون پر بولنے تھے. کوئی آدھے گھنٹے کی ریہرسل کے بعد انہوں نے کانپتے ہاتھوں اور دھڑکتے دل کے ساتھ کال کی اور سلام دعا کے بعد کافی موثر انداز میں میرا لکھا ہوا سکرپٹ پڑھ کر سُنانے لگے. ہم سب کو پوری امید تھی کہ آج کام بن جائے گا بلکہ کچھ دوست تو چشمِ تصور سے دوست کا ولیمہ اٹینڈ کرنے بھی پہنچ گئے تھے کہ اچانک......
اچانک وہ ہوا جس کی کسی کو توقع ہی نہیں تھی
دوسری طرف سے آواز آئی "امی بُلا رہی ہیں... میں جا رہی ہوں.... پھر بات ہو گی"
اور ہم سب ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے
پانامہ کیس کا آج کا فیصلہ دیکھ کر وہی واقعہ یاد آ گیا. عدالتی پُھرتیاں، وکلاء کے دلائل اور عوام کی اُمید دھری کی دھری رہ گئی اور عدالت نے یہ فیصلہ سُنا دیا کہ "امی آ گئی ہیں... پھر بات کریں گے

![F1v2qh8.gif](/proxy.php?image=http%3A%2F%2Fi.imgur.com%2FF1v2qh8.gif&hash=22e6b136afe2edee55f513c8e23d43e4)