
کچھ سوشل میڈیا صارفین بلاول کا ایک کلپ شئیر کررہے ہیں جس میں بلاول کہہ رہے ہیں کہ امیر کو مزید امیر کرو تاکہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرے۔
یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا اور نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ چند صحافی اور کچھ پی ٹی آئی رہنما بھی یہ کلپ شئیر کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1629558614259015681
دراصل بلاول کا یہ کلپ سیاق وسباق سے ہٹ کر ہے اور صرف مخصوص الفاظ کو شامل کیا گیا ہے۔
دراصل بلاول نے گزشتہ روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں دو سوچیں ہیں امیر کو امیر بنائیں گے تو وہ روزگار پیدا کرے گا، امیر لوگ تو ملک میں بہت کم ہوتے ہیں، وہ پورے ملک کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ امیر آدمی کے پاس جتنا پیسہ ہوتا ہے وہ اتنا ہی کنجوس ہوتا ہے، اگر پیسہ نچلے طبقے کے پاس آئے گا تو وہ بینک میں نہیں رکھے گا خرچ کرے گا، پیسےخرچ کرنے سے غریب کا مسئلہ تو حل ہوگا ہی ملک کو بھی فائدہ ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilahiaahhs.jpg