
نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی امیر عباس نے تحریک انصاف کی سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کی تعریف کر دی جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر برس پڑے۔
امیر عباس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کہا کہ تحریک انصاف کی مایوس یا سست رفتار کارکردگی پر جب بھی مثبت تنقید کی تو علی اعوان جیسے بھائی گالیاں دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں بھی گزشتہ حکومت اسلام آباد میٹرو بس کا افتتاح نہ کر سکی تھی مگر شہبازشریف نے 6 دن میں وہ کام کر دکھایا ہے۔
صحافی نے مزید کہا کہ اگر چور ڈاکو کی گردان چھوڑ کر دن رات کام کیا ہوتا تو آج اقتدار میں ہوتے۔
https://twitter.com/x/status/1515980196993810435
ان کی اس خوشامدی ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی اور ردا فاطمہ نے کہا کہ آپ کے امپورٹڈ وزیراعظم کی کابینہ فائنل نہیں ہوئی اب تک بس آتے ہی شوبازی میں لگے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1515980653749321730
احمد بلال نے کہا کہ مجھے تو ڈر ہے شھباز سپیڈ کسی شادی پر چلا جائے اور دلہا دلہن کو کہے مجھے مٹھائی 9 ماہ میں نہیں 3 ماہ میں چاہیے صحافی وہاں بھی نہ کہنا شروع ہو جایں واہ واہ اس طرف تو ہمارا دھیان کبھی گیا ہی نہیں بہت اعلی بہت اعلی۔
https://twitter.com/x/status/1515981117660180480
محمد ظہیر نے کہا کہ محترم صرف ایک سوال کے جواب کے منتظر ہیں؟ چھے دنوں میں دس بائی دس کا کمرا کھڑا نہیں ہوتا، میٹرو کا روٹ چلا دیا؟ سی ڈی اے کہہ چکا تھا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں روٹ چل جائے گا تو یہاں بھی شُوبازی؟
https://twitter.com/x/status/1515982317717700608
اسد ملک نے کہا کہ یہ بغض عمران ہے یا منافقت کیونکہ فروری میں ہی اعلان ہو چکا تھا کہ میٹرو اپریل میں چلے گی۔
https://twitter.com/x/status/1515982483493429248
سید خاور نے کہا کہ یہ ادھوری خبر دے رہے ہیں، آپ کو سی ڈی اے کی پریس ریلیز دیکھنی چاہیے کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں میٹرو چل جائے گی۔ وہ اس طرح کے پراجیکٹ کو کس طرح 6 دن میں مکمل کر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1515983073137291265
ایک صارف نے کہا کہ پانچ دن میں اس گورنمنٹ نے اس پراجیکٹ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا پانچ دن میں تو چائنا سے پاکستان بسیں بھی نہیں آ سکتی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1515982384486887430
اظہر نامی صارف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عقل سلیم عطا فرمائے اور جھوٹ منافقت اور باطل کے دفاع سے پرہیز کرنے کی توفیق بھی دے۔
https://twitter.com/x/status/1515986485174050817
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4amershehbazspeedradaml.jpg