
امریکی ڈرون حملے سے ایمن الظواہری کی ہلاکت،نجم سیٹھی نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا۔
نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے افغان دارالحکومت کابل پر ڈرون حملہ پاکستان کے ساتھ مل کر کیا۔ انہوں نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس نے امریکی لوگوں کی مدد کی ہو گی اور امریکا نے بھی پاکستان کو کہا ہوگا کہ کیونکہ اس کے مرنے میں ہی دونوں ملکوں کا فائدہ ہے اس لیے تعاون کریں۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل 24 نیوز کے پروگرام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ امریکا نے اس مدد کے بدلے میں پاکستان کو تعاون اور بہتری کی یقین دہانی کرائی ہو گی، امریکہ نے جب ڈرون حملہ کر کے الظواہری کو مار دیا تو پھر جنرل باجوہ نے بھی سینٹ کام اور امریکی نائب وزیر خارجہ سے معاشی مدد کی اپیل کی۔
https://twitter.com/x/status/1554770898770706432
ان کا کہنا تھا کہ اسی کے نتیجے میں ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف جیسے مسائل سے نمٹا جا سکتا تھا کیونکہ امریکا کی ایما پر تو یہ سب ممکن ہے۔
دوسری جانب امریکا اور پاکستانی تعلقات کے بعد معاشی اشاریے بہتر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں آج ڈالر کی قدر میں دس روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور روپے کی قدر کئی ماہ بعد اس قدر اوپر آئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1zawahirsethidawa.jpg