امریکی ریاست کینٹکی میں 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ، 9 فوجی ہلاک

victimahahsaa.jpg

امریکی ریاست کینٹکی میں 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ، 9 فوجی ہلاک۔۔ فوجیوں کے اہل خانہ سوگوار ہوں گے اور اپنے پیاروں کی کمی محسوس کر رہے ہیں! ہمیں تمام متاثرہ افراد کیلئے دعا کرنی چاہیے!: گورنر کینٹکی

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کی ٹرگ کائونٹی میں گزشتہ روز فورٹ کیبل کے شمال مغرب میں رات 10 بجے 2 امریکی ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے عملے تمام ارکان ہلاک ہو گئے۔

دونوں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کا تعلق 101 ویں ایئربورن ڈویژن سے تھا۔ حادثے کے وقت دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار عملہ اپنے روزمرہ کے تربیت سیشن پر تھا، ہلاک افراد کی شناخت ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔

گورنر کینٹی اینڈی بیشیئر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: فورٹ کیمبل کینٹکی اور 101ویں ایئربورن ڈویژن کیلئے یہ ایک المناک دن ہے۔ ہم نے جن نو فوجیوں کو حادثے میں کھویا وہ خدا کے بچے ہیں۔ فوجیوں کے اہل خانہ سوگوار ہوں گے اور اپنے پیاروں کی کمی محسوس کر رہے ہیں! ہمیں تمام متاثرہ افراد کیلئے دعا کرنی چاہیے اور انہیں بتایا چاہیے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1641457994289299456
قبل ازیں واقعے کے بعد اینڈی بیشیئر نے واقعے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: مجھے حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ہلاکتوں کی توقع کی جا رہی ہے! کینٹکی پولیس اور ایمرجنسی مینجمنٹ امدادی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں، متاثرین کیلئے دعا کریں!
https://twitter.com/x/status/1641302697851736067
ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر کرنل جان لوباس کا کہنا تھا کہ حادثہ ہماری ڈویژن اور فورٹ کیبل کیلئے المناک ہے، اولین ترجیح فوجیوں کے لواحقین کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ریاستی حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرز تباہ ہونے کے بعد واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ واقعہ میدانی علاقے میں پیش آیا ہے اس لیے کسی رہائشی یا تجارتی املاک کو نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فورٹ کیمبل میں ہیلی کاپٹروں کو دیکھنا ہمارے لیے معمول کی بات ہیں! واقعے کے وقت لگا کہ وہ بہت قریب آ رہے ہیں جس کے ایک منٹ بعد ہی آسمان پر بڑا دھماکہ ہوا۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے آتش بازی کی جا رہی ہے۔

بلیک ہاک ایچ ایچ 60 ہیلی کاپٹرز فضائی طبی امداد و فوجی آپریشنز کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ 2 سال پہلے بھی ایسا ہی حادثہ ہوا تھا جس میں 3 امریکی فوجی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ واقعہ نیویارک کے دیہاتی علاقے مینڈن میں پیش آیا تھا جبکہ 2019ء میں بھی امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 فوجی جان سے ہاتھ دھوبیٹھےتھے۔