Aslam Shah
Citizen
روس نے 12.6 کروڑ امریکیوں تک رسائی حاصل کی: فیس بک
فیس بک نے بلاخر اس بات کا انکشاف کر لیا ہے، کہ فیس بک کے ذرئعے روس نے رائے عامہ تبدیل کرنے کے لئے تقریباً 80 ہزار پیغامات 12.6کروڑ امرکیوں تک پہنچائے تھے. روس نے یہ اقدام اس لئے کیا تھا، تاکہ وہ گزشتہ امریکی انتخابات پر اثر ڈال سکے. یا آپ کہ سکتے ہیں، کہ اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ ہیلری کلنٹن کو ہرا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوایا جا سکے.

فیس بک پر رائے عامہ پر اثر اندازی روس کی جانب سے امریکی انتخابات کو تبدیل کرنے کی کوشش ان اقدامات کے علاوہ ہے، جو روس نے اس مقصد کے اصول کے لئے کئے تھے. جنکو سائبر کرائمز کے طور پے جانا جاتا ہے.
میرے لئے سوچنے کی بات یہ ہے. کہ اگر ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ امریکہ جیسے طاقتور اور ترقی یافتہ ملک کے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اور اس سے اپنی مرضی کے نتائج اخذ کر سکتے ہیں. تو پھر باقی ممالک خاص طور پر وہ ممالک جو اپنے شہریوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کرنے پے حیران ہیں، وہ کس کھیت کی مولیاں ہیں.
موجودہ پاکستانی انتخابات کے نظام پے اعتراضات کی وجہ ہی یہی ہے. کہ چونکہ طاقتور لوگ بہت آسانی سے انتخابی نتائج کو نا جائزطور پے اپنے حق میں موڑ لیتے ہیں. اس لئے سوچ یہ ہے، ایک ایسا نظام لایا جاۓ، جو اس چیز کا صد باب کر سکے. اور انتخابات کے ذریعے ایسے نتائج حاصل کئے جا سکیں، جو حقیقی ممعنوں میں عوام کی نمائندگی کر سکیں.
اس کام کے لئے میں پی ٹی آئی کی تجویز کردہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کو ایک بہتر حل سنجھتا تھا. مگر آج کے اس مذکورہ خبر نے میرے ذہن میں یہ سوال پیدا کر دیا ہے. کہ اگر روس دنیا کے سپر پاور کے انتخابات میں چھیڑ چھاڑ کر کے، دخل اندازی کر کے اس سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر سکتا ہے. تو پھر اس ملک کے انتخابات کا کیا بنے گا. جہاں پے حمل زدہ خواتین کے لئے اتنے سہولیات نہ ہوں، کہ وہ بچے کو محفوظ جگہ اور عزت کے
ساتھ جنم دے سکے.
Source
ساتھ جنم دے سکے.
Source
Last edited by a moderator: