امریکی انتخابات کے نتائج کو کس نے اور کیسے تبدیل کئے تھے. بڑی خبر آ گئی

Aslam Shah

Citizen
روس نے 12.6 کروڑ امریکیوں تک رسائی حاصل کی: فیس بک

فیس بک نے بلاخر اس بات کا انکشاف کر لیا ہے، کہ فیس بک کے ذرئعے روس نے رائے عامہ تبدیل کرنے کے لئے تقریباً 80 ہزار پیغامات 12.6کروڑ امرکیوں تک پہنچائے تھے. روس نے یہ اقدام اس لئے کیا تھا، تاکہ وہ گزشتہ امریکی انتخابات پر اثر ڈال سکے. یا آپ کہ سکتے ہیں، کہ اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ ہیلری کلنٹن کو ہرا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوایا جا سکے.​

_98544761_58da2f69-6983-412c-b67d-35f64b8a5979.jpg


فیس بک پر رائے عامہ پر اثر اندازی روس کی جانب سے امریکی انتخابات کو تبدیل کرنے کی کوشش ان اقدامات کے علاوہ ہے، جو روس نے اس مقصد کے اصول کے لئے کئے تھے. جنکو سائبر کرائمز کے طور پے جانا جاتا ہے.

میرے لئے سوچنے کی بات یہ ہے. کہ اگر ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ امریکہ جیسے طاقتور اور ترقی یافتہ ملک کے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اور اس سے اپنی مرضی کے نتائج اخذ کر سکتے ہیں. تو پھر باقی ممالک خاص طور پر وہ ممالک جو اپنے شہریوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کرنے پے حیران ہیں، وہ کس کھیت کی مولیاں ہیں.

موجودہ پاکستانی انتخابات کے نظام پے اعتراضات کی وجہ ہی یہی ہے. کہ چونکہ طاقتور لوگ بہت آسانی سے انتخابی نتائج کو نا جائزطور پے اپنے حق میں موڑ لیتے ہیں. اس لئے سوچ یہ ہے، ایک ایسا نظام لایا جاۓ، جو اس چیز کا صد باب کر سکے. اور انتخابات کے ذریعے ایسے نتائج حاصل کئے جا سکیں، جو حقیقی ممعنوں میں عوام کی نمائندگی کر سکیں.

اس کام کے لئے میں پی ٹی آئی کی تجویز کردہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کو ایک بہتر حل سنجھتا تھا. مگر آج کے اس مذکورہ خبر نے میرے ذہن میں یہ سوال پیدا کر دیا ہے. کہ اگر روس دنیا کے سپر پاور کے انتخابات میں چھیڑ چھاڑ کر کے، دخل اندازی کر کے اس سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر سکتا ہے. تو پھر اس ملک کے انتخابات کا کیا بنے گا. جہاں پے حمل زدہ خواتین کے لئے اتنے سہولیات نہ ہوں، کہ وہ بچے کو محفوظ جگہ اور عزت کے
ساتھ جنم دے سکے.

Source
 
Last edited by a moderator:

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Re: امریکی انتخابات کے نتائج کو کس نے اور کیسے تبدیل کئے تھے..

Russia ne to logo kay zehano pe asar-andaaz ho kay election change karney ki koshish ki, or ye itna bigger crime nahi jaisa crime pakistan mein hota hay, Pakistan mein to vote hi jaali hotey hain, aap jis ko marzi vote daal dein nikaley ga usi kay haq mein jis ko election karwaney chahein ge, complet box change ho jaatey hain ab vote logo ne PTI ko daaley hotey hain magar changed box mein PMLN kay nikal aatey hain, Pakistan kay election or dosrey mulko kay election mein boht faraq hay, isi liaey to PPP or PMLN ne mukk-mukka kiya tha kionkeh in ko pata hay keh election kaisey jeetna hay, isi liaey inho ne baari(turn) fix kar li thi keh is dafa tum agali dafa hum magar in ko ye nahi pata tha keh beech mein Imran Khan bhi aa jay ga, in ka to bus nahi chalta warna raato-raat Imran Khan ka qeema kar kay kha jaein
 

Aslam Shah

Citizen
Re: امریکی انتخابات کے نتائج کو کس نے اور کیسے تبدیل کئے تھے..

بھائی میں آپکے ساتھ سو فیصد متفق ہوں. یہی تو المیہ ہے ہمارے جیسے غریب ممالک کا. ہم تو یہی امید کر رہے تھے. کہ کوئی ٹیکنالوجی پر من*صر ایک ایسا نظام آجائیگا، جو ہمارا اس فتنہ سے جان چرا سکے. اس لئے میں یہ عرض کر رہا ہوں. کہ اگر امریکی انتخابات بھی اپنی مرضی کے ذریعے متاثر کئے جا سکتے ہیں. تو پھر ہمارا کیا *شر ہوگا.
 
Last edited: