امریکہ کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعہ پر تبصرے سےانکار؟

us-missil11h.jpg

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے والا میزائل ایک غلطی اور حادثے کے سوا اور کچھ نہیں تھا۔ ہمیں اس کے حادثہ ہونے کے علاوہ کوئی اور اشارے بھی نہیں ملے۔

نیڈ پرائس نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران اس واقعے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیا کہ ''ہم اس بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ کو یقیناً بھارتی وزارت دفاع سے رجوع کرنے کو کہیں گے۔ انہوں نے اس کی وضاحت کے لیے نو مارچ کو ایک بیان جاری کیا تھا۔ اس معاملے میں ہمارے پاس اس کے علاوہ کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔''

صحافی نے نیڈ پرائس سے مزید پوچھا کہ کیا امریکہ نے ملک میں یورینیم کی چوری اور اس کے نتیجے میں غیر قانونی تجارت میں ملوث ایک قومی گینگ کا حصہ ہونے کے شبہ میں سات افراد کی گرفتاری کے حوالے سے ہندوستان کے ساتھ تشویش کا اظہار کیا ہے؟

جس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ میں اس خاص واقعے سے لاعلم ہوں، ترجمان نے مزید کہا کہ وہ تو جوہری تحفظ خاص طور پر جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے لیے ایک جاری سرکولر تھا۔

پیر کے روز ہی جب ایک پاکستانی صحافی نے چینی وزارت خارجہ سے بھارتی میزائل کی ''حادثاتی فائرنگ'' پر ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا تو چینی ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چین نے اس حوالے سے متعلقہ معلومات کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا، ''پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں، جن پر علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔''

ان کا مزید کہنا تھا، ''چین دونوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ اس پر جلد از جلد مکالمہ اور رابطہ کریں اور غور سے واقعے کا جائزہ لیں، معلومات کے تبادلے کو تیز کریں، اور فوری طور پر رپورٹنگ کا طریقہ کار قائم کریں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں اور غلط فہمی اور غلط اندازے سے بچا جا سکے۔''

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے کے بعد اس واقعے کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ چونکہ میزائل پاکستان میں گرا اس لیے اس کی تفتیش دونوں ملکوں کو مل کر مشترکہ طور پر کرنی چاہیے۔ بھارت نے ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے، تاہم چین کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔

بھارت نے نو مارچ 2022 کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میزائلوں کی معمول کی نگرانی کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثاتی طور پر ایک میزائل فائر ہو گیا اور وہ پاکستان میں تقریباً 124 کلو میٹر اندر تک جا کر گرا۔

بھارت کا کہنا تھا، ''معلوم ہوا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ تاہم یہ سن کر اطمینان بھی ہوا کہ اس حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔''

لیکن بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے بہت سی چہ مہ گوئیاں ہو رہی ہیں۔ اس طرح کی بھی باتیں کہی جا رہی ہیں کہ کیا بھارت نے پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی قوت کا اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے اور آخر میزائل کے اتنے طویل فاصلے تک پرواز کرنے کے باوجود اسے روکا کیوں نہیں جا سکا۔
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا غیر مسلم اکثریت والے ملک کے مقابلے میں مسلم اکثریتی ملک کے حق میں کیسے بول سکتا ہے. معاملہ برعکس ہوتا تو امریکا کا ردعمل بھی برعکس ہوتا
 
Kam

Minister (2k+ posts)
امریکا غیر مسلم اکثریت والے ملک کے مقابلے میں مسلم اکثریتی ملک کے حق میں کیسے بول سکتا ہے. معاملہ برعکس ہوتا تو امریکا کا ردعمل بھی برعکس ہوتا
Americans can sell anything for trade and money? Leave aside violation of international laws, leave aside human rights.

Money is american preference.
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
how can they comment? they were the ones who asked cow piss drinking lunatics to go ahead and send a warning to Pakistan. its just that they now know that it backfired and like always cow piss drinking bastard is left standing in the middle of the road without any clothes
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
امریکا غیر مسلم اکثریت والے ملک کے مقابلے میں مسلم اکثریتی ملک کے حق میں کیسے بول سکتا ہے. معاملہ برعکس ہوتا تو امریکا کا ردعمل بھی برعکس ہوتا
It's nothing to do with religion but business. Let's assume if war break out between India and Pakistan, who will sell weapons to them? Indeed USA.
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
اور اگر یہ غلطی پاکستان نے کی ہوتی، تب بھی غیر مسلم نظریں چرا لیتے!؛
Yes because by doing so they will be encouraging India to start war. Keep in mind war is the main agenda and if religion can help then we can support Muslims to fight fight against Muslim in Afghanistan.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Yes because by doing so they will be encouraging India to start war. Keep in mind war is the main agenda and if religion can help then we can support Muslims to fight fight against Muslim in Afghanistan.
نہیں اگر ایسا ہوتا تو پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنڑول نظام پر انگلی اٹھائی جاتی. پاکستان کے عسکری اہمیت کے مقامات کا معائنہ کرنے کی مطالبہ کیا جاتا. مقصد یہ پاکستان کو عکسری لحاظ سے اتنا کمزور کر دیا جائے کے وہ بھارت یا کسی بھی غیر ملکی جارحیت کا مقابلے کرنے کے قابل نا رہے

افغانستان میں غیر مسلمانوں کی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں غیر مسلموں کا ساتھ دینےوالے مسلمان غیر مسلم افواج کی واپسی کے بعد مسلم-مسلم کھیل رہے ہیں​
 
Its ur perception. A weak Pakistan is not going to buy weapons. Yes if Pakistan start buying weapons from other than USA then Offcourse USA will go against Pakistan.
If Russia had not attacked Ukraine, world would never know about corrupt oligarchs.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Its ur perception. A weak Pakistan is not going to buy weapons. Yes if Pakistan start buying weapons from other than USA then Offcourse USA will go against Pakistan.
If Russia had not attacked Ukraine, world would never know about corrupt oligarchs.
ضروری نہیں کے ہم ایک دوسرے کے خیالات سے اتفاق کریں

پاکستان امریکا سے ماضی میں اسلحہ خریدتا رہا ہے. بھارت نوازی اور مسلمانوں کے خلاف عالمی عزائم کی بدولت امریکا نے اس کا گاہک خود خراب کیا

اگر امریکا افغانستان سے نا نکلتا ہو ہمیں یہ بھی معلوم نا ہوتا کے مسلمان مسلمانوں سے لڑ رہے ہیں
 
concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Endia is on the verge of disintegration, and it will be from inside endia, inside disintegration is very dangerous as nothing more is left to save
 
Back
Top