
امریکا نے چین سمیت دنیا کے چار ممالک پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پابندیاں عائد کردی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئیں ان میں چین ، بنگلہ دیش، میانماراور شمالی کوریا شامل ہیں، امریکہ نے یہ پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اداروں اور درجنوں افراد پر عائد کی ہیں۔
امریکہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ان ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا، میانمار پر عائد ہونے والی پابندیوں میں فوج کے کچھ ادارے بھی زد میں آئے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور ان کے احتساب کیلئے امریکہ تمام راستے استعمال کررہا ہے، ریاست کی رٹ کو پامال کرنے والوں کے خلاف دنیا کی تمام جمہوری طاقتیں بھرپور کارروائی کریں گی۔
امریکہ نے ان پابندیوں کے تحت شمالی کوریا پر ایک نئی پابندی عائد کی ہے جبکہ چین کی ایک آرٹیفشل انٹیلی جنس کمپنی پر بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل میانمار میں انسانی حقوق کی پامالیوں کےمعاملے پر برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5uspabandi.jpg