
امریکہ نے پاکستان کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر معاشی صورتحال پر توجہ دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران دیا اور کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے معیشت کی طویل مدتی صحت بہت اہم ہے، پاکستان میں آنے والی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال پر توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ حکومت کی پالیسیاں پاکستان میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے اہمیت کی حامل ہوں گی، پاکستان کو چاہیے کہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی ادارے کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کیلئے کام جاری رکھے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بین الاقوامی فنانسنگ اور قرضوں کے شیطانی چکر سے نکلنے کیلئے پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے جلد معاہدہ ناگزیر ہے۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں نگراں حکومت کی جانب سے نئے منتخب حکومت کیلئے روڈ میپ وضع کیا گیا ہے، نگراں حکومت نے اقتصادی اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ آخری اقتصادی جائزہ مکمل کرنے پر زور دیا اور نئے قرض پروگرام کیلئےجلد معاہدے کو ناگزیر قرار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/am1i1h2h2331.jpg