
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس کی ریلوے پر روزانہ درجنوں مال بردار گاڑیوں کو چور نٹ بولٹ کھولنے والے اوزاروں سے توڑتے ہیں اور ٹرینوں کے رکنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آن لائن خریدے گئے پیکجز جس میں ایمیزون ، فیڈ ایکس، یو پی ایس اور ٹارگٹ کے سامان ہوتے ہیں، انہیں لوٹتے ہیں۔
اے ایف پی کی ایک ٹیم نے جمعے کو دورہ کیا اور دیکھا کہ اس لوٹ مار کے باعث بعد ہزاروں ڈبے اور پروڈکٹس کبھی بھی اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پاتے۔ قریبی گلیوں میں چور اس وقت تک انتظار کرتے ہیں جب تک کہ لمبی مال بردار ٹرینیں پٹریوں پر متحرک نہ ہو جائیں، اور پھر مال بردار کنٹینرز پر چڑھ جاتے ہیں، جن کے تالے وہ بولٹ کٹر کی مدد سے آسانی سے توڑ دیتے ہیں۔ چور پارسل میں سے اپنی پسند کی چیزیں نکالتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1482461588816760835
ریل آپریٹر یونین پیسفک نے دسمبر 2020 سے لاس اینجلس کاؤنٹی میں چوری کی وارداتوں میں 160 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔ یو پی کے مطابق اکتوبر 2021 میں، اکتوبر 2020 کے مقابلے میں 356 فیصد اضافہ ہوا، "یوپی نے مقامی حکام کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ لوٹ مار میں دھماکے کے ساتھ یو پی ملازمین پر حملہ اور مسلح ڈکیتیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرسمس کی خریداری کے ساتھ حال ہی میں اس رجحان میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ 2021 کی آخری سہ ماہی میں لاس اینجلس کاؤنٹی میں اوسطاً روزانہ 90 سے زیادہ کنٹینرز کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ یونین پیسیفک کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے نگرانی کے اقدامات کو مضبوط کیا گیا ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی ایجنٹس نے 2021 کے آخری تین مہینوں میں یونین پیسفک ٹرینوں میں "تجاوز اور توڑ پھوڑ" کے الزام میں 100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایل اے ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجرموں کو پکڑا اور گرفتار تو کیا جاتا ہے تاہم انہیں کم سے کم الزامات کا سہارا دیکر یا چھوٹے جرم میں بدل دیا جاتا ہے، اور وہ شخص معمولی جرمانہ ادا کرنے کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سڑکوں پر واپس آ جاتے ہیں۔
آپریٹر کا تخمینہ ہے کہ 2021 میں چوریوں سے ہونے والے نقصانات تقریباً 50 لاکھ ڈالر تھے، یو پی نے دسمبر کے آخر میں ایل اے کاؤنٹی کے اٹارنی کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ وہ اس طرح کے جرائم کے لیے 2020 کے آخر میں متعارف کرائی گئی نرمی کی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4laraiwaychor.jpg