
امریکی ریاست پنسلوانیا میں انسانیت سوز واقعہ، چلتی ٹرین میں سفاک شخص نے ایک خاتون کو دیگر مسافروں کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مسافروں میں سے کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے علاقے فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص نے مسافروں سے بھری ہوئی ٹرین میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ مسافروں میں سے کسی نے بھی سفاک شخص کو نہیں روکا۔
ٹرین میں موجود پنسلوانیا ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے ایک ملازم نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اگلے اسٹیشن پر ٹرین روک کر متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کی، عدالتی ریکارڈ کے مطابق 35 سالہ فسٹن نگوئے پر عصمت دری اور بڑھتے ہوئے غیر مہذب حملوں سمیت کئی جرائم کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اتنے مسافروں کی موجودگی میں ملزم نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن کوئی ایک بھی خاتون کو مدد نہیں آیا۔ ان مسافروں کو فوری طور پر 911 کو مطلع کرنا چاہیئے تھا تاکہ اس واقعہ کو روکا جاسکتا۔