امریکا افغانستان میں 20 سال طویل جنگ ہار گیا":امریکا نےشکست تسلیم کر لی"

ptv.jpg


امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے ہاؤس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے کہا یہ واضح ہے کہ افغان جنگ ان شرائط پر ختم نہیں ہوئی، جیسا ہم چاہتے تھے۔ مارک ملی نے کمیٹی کو بتایا یہ جنگ ایک اسٹریٹجک ناکامی تھی۔

جنرل مارک ملی نے کہا یہ شکست پچھلے 20 دنوں یا 20 مہینوں میں نہیں ہوئی۔ یہ اسٹریٹجک فیصلوں کا ایک مجموعی اثر ہے۔ جب بھی آپ کے سامنے کوئی ایسی صورت حال ہوتی ہے، جیسے کہ ایک ہاری ہوئی جنگ اور اگرچہ ہم نے القاعدہ سے امریکہ کو بچانے کے اپنے سٹریٹجک کام کو پورا کیا ہے، لیکن یقینی طور پر نتائج اس سے بالکل مختلف ہیں، جو ہم چاہتے تھے۔


امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے مزید کہا کہ جب بھی اس طرح کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس میں بہت سارے عوامل ہوتے ہیں اور ہمیں اس کا اندازہ لگانا ہوگا۔ اس میں ہمارے سیکھنے کے لیے بہت سارے سبق ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں امریکی شکست کے سلسلے میں بہت سارے عوامل کا احاطہ کیا، جن میں 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے فوراً بعد تورا بورا میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو پکڑنے یا ہلاک کرنے کا ضائع ہونے والا موقع بھی شامل ہے۔
 

Back
Top