
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ردعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے امجد شعیب کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ ان کو اس طرح دیکھ کر بطور پاکستانی مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے،امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1631147300767637504
امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں، ان کو ٹی وی پر مبینہ اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے خلاف مقدمے کے اخراج کی درخواست پر دفتری اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے وکیل کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
عدالت نے امجد شعیب کی درخواست پر وکلاء کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-kkp-and-dd.jpg