یہاں کا جو کچرا اٹھائے گا نا وہ یہاں سے ووٹ لے گا. اگر پیپلزپارٹی نے یہاں کا کچرا اٹھایا ہوتا تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیتے؟ نہیں
ایک سیکنڈ پہلے مولوی صاحب فرما رہے تھے کہ جو کچرا اٹھائے گا ووٹ اسکا اور اگلی ہی لائن میں فرماتے ہیں کہ اگر پی پی پی نے کچرا اٹھایا ہوتا تو بھی ووٹ نہ دیتے
اس منطق سے کر لو بحث
ایم کیو ایم ذمہ دار ہے؟ اور کون ہے؟ آپ بتاؤ مجھے کام ہو رہا ہے کچھ؟ مگر آپ کہہ رہے کہ ووٹ ایم کیو ایم کو ہی دیں گے؟ ووٹ تو انہی کو دیں گے وہ کریں نہ کریں ووٹ انہی کو دیں گے
تو بھائی جب انھیں کام کئے بغیر ووٹ مل رہا ہے تو وہ کام کیوں کریں گے؟
بار بار اقتدار میں آتے رہے اور کچھ نہیں کیا اور آگے کا بھی یہی پلان ہے
عوام آج بھی زبان مذہب ذات اور برادری کی بنیاد پہ ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں
پیپلزپارٹی کی پچھلے دس سال کی کارکردگی پہ آپ کی کیا رائے ہے؟
قاسم آباد کے بنیادی مسائل بلکل حل نہیں ہوئے
جئے بھٹو جئے جام
قاسم آباد کے بنیادی مسائل بلکل حل نہیں ہوئے
جئے بھٹو جئے جام
دیکھیں انہوں نے اچھا کام کیا ہے. یہ بات نہیں ہے. انہوں نے ملک چلایا ہے. سرکیں بھی بنائی ہیں پل بھی بنائے ہیں
سرکیں پل سرکیں پل. اسکے علاوہ کیا کیا ہے؟
اس سوال کا جواب ایک شاہکار کی صورت میں آپ کے سامنے آئے گا
کوئی صحافی کوئی دانشور اور کوئی مائی کا لعل ان لوگوں سے بحث کر کے انکی سوچ تبدیل کر کے دکھا دے
ان کے سامنے نئے چہرے کھڑے کر کے انکے ذھن تبدیل کر کے دکھا دے
انکو صاف ستھری ذہین پڑھی لکھی نوجوان قیادت فراہم کر کے ان سے ووٹ لے کر دکھا دے
Last edited by a moderator: