الیکشن کے لئے فنڈز نہ دیئے, اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں کیلیے رقم منظور

election-pak-one-ppas.jpg


وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز فراہم نہیں کئے لیکن ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم کی منظوری دے دی۔

اوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس ہوا, اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 76 ارب روپے سے زائد کی رقم منظور کی گئی۔

76 ارب 50 کروڑ روپے لاگت کے تین ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ خیبر پختونخوا میں دیہی ترقی کا 69 ارب 44 کروڑ روپے لاگت کا منصوبہ ایکنک کو منتقل کیا گیا۔ امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ میں بتایا گیا منصوبے پر 3 ارب 95 کروڑ روپے لاگت آئے گی، 3 ارب روپے سے زائد لاگت کا ہیلتھ سپورٹ پروگرام بھی منظور کیا گیا ہے۔

پنجاب میں انتخابات کروانے کے اخراجات کے لئے فنڈز کی فراہمی کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہوئی ہے, عدالت عظمیٰ کے حکم پر حکومت کو 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے تھے لیکن یہ رقم آج بھی الیکشن کمیشن کو نہ مل سکی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات سے متعلق مَنی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جسے ایوان نے قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا انتخابات ایک ساتھ کرائیں بچت ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا سلیکٹڈ حکومت کو نکالا گیا تو ہمیں تباہ شدہ معیشت ملی، پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے ملک دیوالیہ ہوجائے، میرے غیر ملکی دورے پر شکوک و شبہات پھیلائے گئے، پی ٹی آئی قیادت کوشش کررہی ہے ملک میں انتشار پھیلے، یہ لوگ ملک دشمنی پر اتر آئےہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ملک کے حالات انتخابات کیلئے ناسازگار قرار دیتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے پنجاب خیبر پختونخوا چارجڈ اخراجات بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پیسہ چوری کرنے کا یہ طریقہ پاکستانی ٹھگوں نے ایجاد کر رکھا ہے . ان نام نہاد ترقیاتی منصوبوں میں سے پچاس فیصد ان کی اپنی جیبوں میں جاتا ہے اور باقی ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر