الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار ابھی بھی صدر عارف علوی کے پاس ہے؟

kismah1h12.jpg

اگرچہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیدیا ہے لیکن آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار اب بھی صدر کے پاس ہے۔

ریسرچر اور صحافی قسمت خان کے مطابق الیکشن ایکٹ ہمیشہ آئین کی شقوں کے مطابق بنایا جاتا ہے اور حکومت چاہے جتنے مرضی ایکٹ بنالے آئین غالب رہے گا۔

قسمت خان کے مطابق آئین کے آرٹیکل48(5) اے کے تحت جب صدر قومی اسمبلی تحلیل کرے تو وہ تحلیل کی تاریخ کے 90روز کے اندر الیکشن کی تاریخ مقرر کرے گا۔ یعنی الیکشن چاہے نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول دے ،صدر عارف علوی90روز کے اندرالیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے تاریخ دینے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1692629448288584146
قسمت خان کا مزید کہنا تھا کہ ایکٹ میں تاریخ دینے کی ترمیم کا اطلاق قومی اسمبلی کے الیکشن پر نہیں ہوگا جس کی انہوں نے 3 وجوہات بتائیں پہلی وجہ یہ بتائی کہ کمیشن کو دیا گیا اختیار آئین سے مشروط ہے،

دوسری وجہ آئین کاآرٹیکل48(5) اے صدر کیجانب سے اسمبلی تحلیل کی صورت میں صرف صدر کو تاریخ دینے کا اختیار دیتا ہے تیسری وجہ عام قانون اور آئین میں تصادم ہو تو آئین غالب آجاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1692875943948550353
 

Gul Sher Malik

MPA (400+ posts)
I dnt blame Kismat Khan ...he is just trying to earn bread and butter by selling BS that sells well among this cult like many other unemployed disgraceful social media terrorists !.
 

Back
Top