
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں ملکی و غیر ملکی مبصرین کو شرکت کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کے دوران ملکی وغیر ملکی مبصرین کی شرکت سے متعلق پلان ترتیب دیدیا ہے، جس کے مطابق مبصرین کی شرکت سے متعلق پلان کی اصولی طور پر منظوری دیدی گئی ہے، غیر ملکی مبصرین کو سکیورٹی کلیئرنس کے بعد شرکت کی اجازت دیدی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کا باضابطہ طور پرشرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے پلان کے مطابق غیر ملکی مبصرین جو عام انتخابات 2023 کے مشاہدے کے خواہش مند ہیں انہیں پہلے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں درخواست دینا ہوگی جس کے بعد وزارت داخلہ ان مبصرین کی سیکیورٹی کلیئرنس کریں گے، سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کو چار ہفتوں کا وقت دیا جائے گا۔
سیکیورٹی کلیئرنس ملنے والے مبصرین انتخابات کے مشاہدے کیلئے پاکستان آسکیں گے اور 90 روز تک پاکستان میں قیام کرسکیں گے، دوران انتخابات غیر ملکی مبصرین پراپنے خیالات کے اظہار پرپابندی ہوگی، انہیں اپنے خیالات کےاظہار کیلئے انتخابی عمل کے مکمل ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔