
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پرالزامات کی تردید کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ چند روز سے بعض سیاسی شخصیات کی طرف سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاداور غیر ذمہ دارانہ الزامات عائد کیے گئے،الیکشن کمیشن ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے ویسے ہی مناسب انتظامات کررکھے ہیں جیسے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے دوران کیے گئے،پنجاب میں ضمنی انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں پر ہی منعقد کیے جارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1536651515393613824
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو یقین دلایا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات شفاف اور مروجہ قوانین کے مطابق ہوں گے اور اس پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے،اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا پروگرام بنا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، ہمیں پتا ہے ہر چھٹی والے دن چیف الیکشن کمشنر کہاں جاکر ڈکٹیشن لیتا ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز چیف الیکشن کمشنر کو ہدایات دے رہے ہوتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10ecpPRagainsimrankhan.jpg