
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو مردہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاض حیدر کو بذریعہ ایس ایم ایس یہ اطلاع بھی دی گئی کہ آپ کی وفات ہوچکی ہے لہذا آپ کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن کا اس ایس ایم ایس کا سکرین شاٹ ٹویٹر پر شیئر کیا جس میں ریاض حیدر نے اپنے ووٹ کی تصدیق کیلئے اپنا
شناختی کارڈ نمبر سینڈ کیا جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے انہیں اطلاع دی کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے دوران فونگتی کی تصدیق ہونے پر یہ ووٹ خارج کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1532019943234994176
ریاض حید ر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجا کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ایک منتخب عوامی نمائندے کو فوت شدہ بتا کر میرا ووٹ خارج کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک منتخب نمائندے کیلئے یہ حال ہے تو امپورٹڈ حکومت کے یہ نمائندے پاکستانی عوام کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7ecpdelaredeadptipmp.jpg