
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بدترین دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کارروائی کرنے کے بجائے تعصب کامظاہرہ کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نےتحریک انصاف کی اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ ، مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ سے ملاقات کے دوران کی، ملاقات میں محمود الرشید، ریاض فتیانہ، سبطین خان اور محمد علی اکبر بھی موجود تھے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بشمول پنجاب کے ضمنی انتخابات اور اس کے بعد وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے ضمنی انتخابات میں مداخلت کے معاملے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل پنجاب حکومت پری پول دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پارٹی لائن کو بار بار کراس کرتے ہوئے ن لیگ کی ہر پارٹی میٹنگ میں شریک ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن کو مسلسل پنجاب حکومت کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کررہے ہیں مگر الیکشن کمیشن تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے،بتایا جائے کہ الیکشن کمیشن کب پنجاب حکومت کے خلاف کارروائی کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15asamumardhandli.jpg