
چیف الیکشن کمشنر کی امریکی سفیر سے ملاقات اور صدر مملکت کو انکار، سوشل میڈیا صارف برہم۔۔سربراہ مملکت سے انتخابات پر مشاورت نہیں ہو سکتی لیکن امریکی سفیر سے ہو سکتی ہے: سینئر صحافی
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے صدر مملکت کا خط موصول ہونے کے بعد خط کا جائزہ لینے کے بعد جوابی خط میں ملاقات سے انکار کر دیا گیا تھا۔ دوسری طرف امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کے صدر مملکت سے ملاقات کرنے سے انکار اور امریکی سفیر سے ملاقات کے حوالے سے سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: انہوں نے اس سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر کے پی کے اور پنجاب میں بھی انتخابات نہیں کروائے۔
https://twitter.com/x/status/1694647975383888117
ایک سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر شہلا خان نے لکھا کہ: چیف الیکشن کمشنر امریکی سفیر سے کیوں ملاقاتیں کر رہے ہیں؟ وہ کون لوگ ہیں جو امریکی اشاروں پر ناچ رہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1694658287831298349
سینئر صحافی ملیحہ ہاشمی نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: امریکی سفیر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام کریں گے، انہیں شرم آگئی لیکن الیکشن کمیشن کے تاثرات کا ابھی تک نہیں پتا لگا کہ انہیں شرمندگی بھی ہوئی ہے یا نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1694630396816724296
عبدالغفار ایڈووکیٹ نے لکھا کہ: صدر مملکت سے ملاقات کیلئے جانے پر اجلاس طلب کیا گیا لیکن فیصلہ امریکی سفیر سے ملاقات کا کر لیا۔
https://twitter.com/x/status/1694597446326771777
میر محمد علی خان نے لکھا کہ: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے امریکی سفیر نے کیوں اور کس حیثیت میں ملاقات کی ہے؟ ہمارے ملک کا مذاق بنا دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694670365568459155
سینئر صحافی خالد جمیل سے الیکشن کمیشن کی طرف سے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: سربراہ مملکت سے انتخابات پر مشاورت نہیں ہو سکتی لیکن امریکی سفیر سے ہو سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694670743236198687
رہنما پاکستان تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ردعمل میں لکھا کہ: ملک کے صدر سے ملاقات نہیں ہو سکتی لیکن امریکی سفیر سے ملاقات ہو گئی، یہ کیا طریقہ کار ہے؟
https://twitter.com/x/status/1694638601223729495
ایک صارف نے لکھا کہ: صدر مملکت سے ملاقات سے انکار لیکن امریکی سفیر سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694667384035094977
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/am11h1i11h.jpg