
ن لیگ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 10، 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں نکال سکے گی، سینئر پارٹی رہنماؤں کا نواز شریف کو پیغام
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے تین سینئر ترین رہنماؤں نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر آپ وطن واپس نہیں آتے تو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ن لیگ 10 ، 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں نکال سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کیلئے بڑی مشکل صورتحال ہے، وہ واپس آتے ہیں تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر حکومت الیکشن سے ایسے بھاگتی رہی تو ان پر توہین عدالت لگے گی، یوسف رضا گیلانی کو کس کیس میں عدالت نے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا تھا ؟ توہین عدالت کرنے پر ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جو عمل درآمد کرنے میں کوتاہی کرے گا وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، تاہم مسلم لیگ ن شروع سے الیکشن کے فرار کے راستے ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1631311625230729222
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر یہ الیکشن سے فرار کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں تو دوسری جانب سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قیمت پرآئین کی بحالی کیلئے 5 رکنی بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے گا ورنہ اس ملک میں آئین سے بغاوت ہوجائے گی اور سپریم کورٹ ایسا کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ معزز جج صاحبان کا کہنا ہے کہ یہ وقت اداروں کیلئے ہر غیر آئینی اقدام کو ماننے سے انکار کرنے اور آئین کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا ہے،اختلافی نوٹ لکھنے والے جج صاحبان نے بھی کہیں یہ نہیں لکھا کہ 90 روز میں انتخابات نا کروائے جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-peghanaiaah.jpg