الیکشن جیت گیاتو پریانکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑکیں بناؤں گا،بی جے پی رہنما

bidhai111u2.jpg

نئی دہلی: رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رمیش بدھوری کے کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی کے گالوں پر قابلِ اعتراض تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی۔جس کی وجہ سے وہ مشکل میں پھنس گئے

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رمیش بدھوری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر وہ حلقے سے الیکشن میں جیت گئے تو ہم پریانکا گاندھی کے گالوں جیسی سڑکیں بنائیں گے۔

بدھوری نے ہیما مالنی اور بہار میں سڑکوں پر لالو یادو کے ریمارکس کا حوالہ دیا اور کہا کہ آر جے ڈی ریاست میں سڑکیں “ہیما مالنی کے گالوں کی طرح” نہیں بنا سکتی، لیکن بی جے پی یقینی طور پر “کالکاجی میں پرینکا گاندھی کے گالوں کی طرح سڑکیں” بنائے گی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں رمیش بدھوری کو پرینکا گاندھی پر قابلِ اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی کیلیے مہم چلا رہے ہیں۔

ن کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے بی جے پی پر خواتین مخالف ذہنیت رکھنے کا الزام لگایا، کانگریس لیڈر نے بدھوری کے خلاف قومی کمیشن برائے خواتین میں شکایت درج کرائی ہے

کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے کہا کہ ''بی جے پی انتہائی خواتین مخالف ہے۔ پرینکا گاندھی کے حوالے سے رمیش بدھوری کا بیان نہ صرف شرمناک ہے بلکہ خواتین کے تئیں ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے، لیکن ایک ایسے شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جس نے ایوان میں اپنے ساتھی رکن اسمبلی کے ساتھ بدسلوکی کی ہو اور اسے کوئی سزا نہ ملی ہو۔

اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے بھی بی جے پی رہنما کے تبصرے کی مذمت کی۔ انہوں نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کی قیادت میں دہلی کی خواتین محفوظ محسوس کر سکتی ہیں؟

ردعمل کے بعد رمیش بدھوری نے اپنے تبصرے کا دفاع کیا اور اپوزیشن پر منافقت کا الزام لگایا۔

پرینکا پر اپنے ریمارکس کا دفاع کرتے ہوئے، بدھوری نے کہا کہ لالو یادو کو پہلے ہیما مالنی پر اپنے ریمارکس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ ریمارکس اس حوالے سے آیا ہے جو پہلے کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بدھوری نے پچھلی لوک سبھا میں اپوزیشن رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف بھی ایک متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے ایوان کے فلور پر رکن پارلیمنٹ کو ’’عسکریت پسند اور دہشت گرد‘‘ قرار دیا تھا۔
 

Back
Top