اللہ نگھبان دوستو

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
graphics-goodbye-794142.gif
السلام علیکم!۔
نہائیت دُکھ اور بےکیفی کے عالم میں اس فورم کے تمام دوستوں کو میں یہ اطلاع دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اب تک کے حالات کے مُطابق آج میرا اس فورم پر آخری دِن/رات ہے۔
تُم کون سے ایسے تھے کھرے داد و سند کے
کرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور
:(
دوستو، آپ سب بشمول ایڈمنز اور موڈریٹرز سب کا شکر گذار ہوں جنھوں نے مجھے جھیلا، اُن موڈز کا بھی جِن کی کوئی مجبوری انہیں اپنی پسندیدگی ظاہر کرنے سے روکتی رہی مگر ان کی محبت مجھے ہمیشہ محسوس ہوتی رہی، اُن دوستوں کا بھی جو قائل تو ہوئے پر مائل نہ ہوئے، ان دوستوں کا بھی جن کی اُنگلی پکڑ کر یہاں بولنا سیکھا، اور اُن سب کا بھی جن کی داد اور پیار میرے لئے اعزاز ہے اور رہے گا۔
ٹائٹل دیکھ کر جہاں کچھ دوست شدتِ غم میں پچھاڑیں کھاتےنظر آئیں گے وہیں کچھ احباب خوشی سے بغلیں بجاتے بھی نظر آئیں گے۔
اِن ہر دو فریقین کی امیدوں پر یخ بستہ پانی ڈالتے ہوئے مجھےیہ بتاتے ہوئے بےحد اطمینان محسوس ہو رہا ہے کہ یہ جُدائی ہمیشہ کی نہیں بلکہ چند ماہ پر محیط ہے کیونکہ آنے والے چار سے چھ مہینے مجھے (بد) کارِ سرکار میں مزید مداخلت کرتے ہوئے اپنے فرائض بلوچستان کے ایسے پسماندہ علاقے میں سرانجام دینے ہیں جہاں نیٹ تو دور کی بات، موبائیل سگنل بھی ایسے رُک رُک کر آتے ہیں جیسے مہنگائی کے بعد آجکل آپکی سانس کی آمدو رفت کا عالم ہے، مشکلات کا یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوجاتا بلکہ اس عرصے کے بعد اپنی "گوناگوں" مصروفیات کے باعث وقت نکالنا کچھ اور مشکل ہوجائے گا، مایوسیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اُجالے کی ایک کرن ہی حوصلہ دیتی ہے کہ اب کُتب بینی کا منقطع سلسلہ دوبارہ بحال ہو جائے گا۔
سیاست پی کے پر اتنی زیادہ محبتیں سمیٹنے کے بعد یہ خود غرضی لگتی تھی کہ آپ سب کو بِنا بتائے غائب ہوجاوں لہذٰا محفل میں الوداعی سلام کے لئےحاضر ہوں ۔
یقینا" میری اس طویل غیر حاضری پر آپ سب بھی میری طرح ملول ہوں گے۔عاجز کا اصول رہا کہ بندہ ماضی کا اسیر بن کر نہ جئیے، جو پل آج ہیں وہ شائید کل نہ ملیں، تو آج ہی اتنا لُطف اندوز ہوا جائے کہ کل حسرت نہ ہو
دو گھڑی میسر ہو اس کا ہمسفر ہونا
پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا
اسی اصول پر اس فورم کا وقت گُذارا اور اُمید کرتا ہوں کہ جب بھی کبھی واپسی ہوئی اس فورم کو مزید خوبصورت اور مزید پُراثر پاؤں گا کہ اب وقت کے ساتھ ممبرز اور موڈز دونوں بےانتہا میچیور ہوچُکے ہیں اور بتدریج مزیدہوتے جائیں گے۔
اس تمام عرصے میں یقینا" میری کئی پوسٹس بہت سارے ممبرز اور موڈز یا ایڈمنز کی دل آزاری کا سبب بنی ہوں گی، اپنی رائے پر میں ہمیشہ قائم ہوں اور رہوں گامگر بدزُبانی اور کسی بھی دُشنام طرازی پر نہ صرف کبیدہ خاطر بلکہ معذرت کا خواستگار بھی۔
آپ سب سے اپنے لئے دُعاوں کی درخواست ہے، اپنا اور دیگر دوستوں کا خیال رکھیے گا۔
اللہ پاک آپ سب کو آسانیاں دے اور آسانیاں بانٹنے کا شرف عطا فرمائے۔
اللہ حافظ
آپ سب کا
عاطف
:(۔
tumblr_mgqlpqK1MK1qidcsfo1_500.gif

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
سر جی، اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے. ہماری دعا ہے کہ آپ اس فورم پر جلد از جلد دوبارہ موجود ہوں اور ایسے ہی ہمیں آپ کی اردو دانی اور مسکراہٹ بھری تحریریں پڑھنے کا دوبارہ موقع ملے. بارکا کے بعد آپ کی غیر موجودگی ہمارے لیے ایک اور صدمہ ہے
 
macbeth

Minister (2k+ posts)
بلاگز اور فورم پر ھم اکثر اپنے جذبات کے اظہار میں ترجیح رکھتے ھیں۔۔۔ لیکن کچھ احباب ایسے ھوتے ھیں جن کی تحریر پڑھنے میں زیادہ لطف آتا ھے کجا کہ بندہ اپنی بونگیاں مارے۔۔۔ یقینا اس فورم پر آپ کی شوخی تحر یر سب سے ممتاز ھے جس میں ادبی اور ذھنی استعداد کمال مہارت سے لفظ پروتے نظر آتی ھے۔۔ اردو زبان ھماری قومی زندگی کا حسین پہلو ھے اس کا اظہار آجکی اہم ضرورت ھے آپ جیسے دوست اس کی ترویج اور اظہار کا خؤبصورت ذریعہ ھیں۔۔ اس فورم کو ھمیشہ آپ کی ضرورت رھے گی۔۔ تاکہ انسانی جذبات کے گرم سرد احساسات کو ریختہ گویائی میسر رھے۔۔

بچھڑنے والے کو الفاظ دینے کا ھنر نہیں۔۔ لیکن ھمیشہ دعاگو کہ اللہ آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔۔
پرفتن زمین پر فرائض کی ادئیگی حفظ و امان کے ساتھ رھے۔۔ آمین

یہ فورم ھمیشہ آپ کی واپسی کا منتظر رھے گا
اس امید پر کہ ھجر کا عر صہ مختصر رھے گا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. محسوس ہوتا ہے آپ ملک کے زمینی و بلائی حقائق بہت قریب سے دیکھتے ہیں. اللہ آپ کو ملکی اور مذہبی مفاد میں حقائق سمجھنے اور ان کا دفاع کرنے کی ہمت دے، اور ہمیں ان سے مستفید ہونے کی توفیق
 
Last edited:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Bhai atifqta

Jahan raho khush raho

Allah aap se hamari mulaqat phir kerwai AAMEEEEN

Allah aap ko apni hifz o amman main rakhay
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
aap ka Intazar rahe ga

meri tarha kisi aur ko tang na karna kuin ke har koi meri tarha Shareef nahi hota (bigsmile) bhutto ki izzat karna , khandan e bhutto ki izzat karna , minhajulquran ki website se door rehna
 
Joker

Minister (2k+ posts)
aap chahte ho woh is Ghair haziri main Gumrah ho jai ??

Issue chahay joon sa bhi Sheikh ul Islam ke supporter apna manjan beechna nahi bhooltay

محترم آپ کا اقبال مزید بلند ہو :lol: ، بھٹو کے روحانی فیض کی بدولت آپ کے سارے دشمن ایک ایک کر کے نیست و نابود ہو گئے

کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے ، جئے بھٹو
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)

محترم آپ کا اقبال مزید بلند ہو :lol: ،بھٹو کے فیض کی بدولت آپ کے سارے دشمن ایک ایک کر کے نیست و نابود ہو گئے

کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے ، جئے بھٹو

yeh bhutto ka dushman nahi tha , is ko to bus muj se chair chaar karne ki aadat thi

bhutto ke Jahil Dushmanon ke naam main janta hoon is forum ke
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)

محترم آپ کا اقبال مزید بلند ہو :lol: ، بھٹو کے روحانی فیض کی بدولت آپ کے سارے دشمن ایک ایک کر کے نیست و نابود ہو گئے

کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے ، جئے بھٹو

Bhutto ke Dushmanon ke Liye Sirf Zillat aur Ruswai hai , aur samajhdaron ke samne un ki Jag hansai hai
 
muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
بلاگز اور فورم پر ھم اکثر اپنے جذبات کے اظہار میں ترجیح رکھتے ھیں۔۔۔ لیکن کچھ احباب ایسے ھوتے ھیں جن کی تحریر پڑھنے میں زیادہ لطف آتا ھے کجا کہ بندہ اپنی بونگیاں مارے۔۔۔ یقینا اس فورم پر آپ کی شوخی تحر یر سب سے ممتاز ھے جس میں ادبی اور ذھنی استعداد کمال مہارت سے لفظ پروتے نظر آتی ھے۔۔ اردو زبان ھماری قومی زندگی کا حسین پہلو ھے اس کا اظہار آجکی اہم ضرورت ھے آپ جیسے دوست اس کی ترویج اور اظہار کا خؤبصورت ذریعہ ھیں۔۔ اس فورم کو ھمیشہ آپ کی ضرورت رھے گی۔۔ تاکہ انسانی جذبات کے گرم سرد احساسات کو ریختہ گویائی میسر رھے۔۔

بچھڑنے والے کو الفاظ دینے کا ھنر نہیں۔۔ لیکن ھمیشہ دعاگو کہ اللہ آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔۔
پرفتن زمین پر فرائض کی ادئیگی حفظ و امان کے ساتھ رھے۔۔ آمین

یہ فورم ھمیشہ آپ کی واپسی کا منتظر رھے گا
اس امید پر کہ ھجر کا عر صہ مختصر رھے گا

جو الفاظ آپ استعمال کر چکے ہیں اس کے بعد میرے لے کچھ جگہ بچی نہیں ہے اس لے اسی پر اکتفا کرتے ہووے یہی کہوں گا کے ہماری آپکی اور اس فورم پر ان کے تمام دوستوں کی دعائیں عاطف بھائی کے ساتھ ہوں گی انشااللہ عنقریب پھر ان سے ملاقات ہو گی مجھے بھی آپکی ترھا یقین ہے کے یہ اداسی کچھ عرصے کی ہو گی پھر دوبارہ رونقیں بھال ہو جائیں گی عاطف بھائی آپ بھی خیر خیرات دیتے رہے گا الله پاک آپکو اپنے حبیب کے صدقے میں حفظ و امان میں رکھے @atif
 
Joker

Minister (2k+ posts)
yeh bhutto ka dushman nahi tha , is ko to bus muj se chair chaar karne ki aadat thi

bhutto ke Jahil Dushmanon ke naam main janta hoon is forum ke

دیکھو سہراب میاں ، میں پہلے صاف صاف بتا ریا ہوں میں سیدھا (سٹریٹ) آدمی ہوں ، مجھ سے

چھڑ چھاڑ کی امید نہ رکھیو
 
Last edited:

Back
Top