Atif
Chief Minister (5k+ posts)

السلام علیکم!۔
نہائیت دُکھ اور بےکیفی کے عالم میں اس فورم کے تمام دوستوں کو میں یہ اطلاع دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اب تک کے حالات کے مُطابق آج میرا اس فورم پر آخری دِن/رات ہے۔

تُم کون سے ایسے تھے کھرے داد و سند کے
کرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور
:(
کرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور
:(
دوستو، آپ سب بشمول ایڈمنز اور موڈریٹرز سب کا شکر گذار ہوں جنھوں نے مجھے جھیلا، اُن موڈز کا بھی جِن کی کوئی مجبوری انہیں اپنی پسندیدگی ظاہر کرنے سے روکتی رہی مگر ان کی محبت مجھے ہمیشہ محسوس ہوتی رہی، اُن دوستوں کا بھی جو قائل تو ہوئے پر مائل نہ ہوئے، ان دوستوں کا بھی جن کی اُنگلی پکڑ کر یہاں بولنا سیکھا، اور اُن سب کا بھی جن کی داد اور پیار میرے لئے اعزاز ہے اور رہے گا۔
ٹائٹل دیکھ کر جہاں کچھ دوست شدتِ غم میں پچھاڑیں کھاتےنظر آئیں گے وہیں کچھ احباب خوشی سے بغلیں بجاتے بھی نظر آئیں گے۔
اِن ہر دو فریقین کی امیدوں پر یخ بستہ پانی ڈالتے ہوئے مجھےیہ بتاتے ہوئے بےحد اطمینان محسوس ہو رہا ہے کہ یہ جُدائی ہمیشہ کی نہیں بلکہ چند ماہ پر محیط ہے کیونکہ آنے والے چار سے چھ مہینے مجھے (بد) کارِ سرکار میں مزید مداخلت کرتے ہوئے اپنے فرائض بلوچستان کے ایسے پسماندہ علاقے میں سرانجام دینے ہیں جہاں نیٹ تو دور کی بات، موبائیل سگنل بھی ایسے رُک رُک کر آتے ہیں جیسے مہنگائی کے بعد آجکل آپکی سانس کی آمدو رفت کا عالم ہے، مشکلات کا یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوجاتا بلکہ اس عرصے کے بعد اپنی "گوناگوں" مصروفیات کے باعث وقت نکالنا کچھ اور مشکل ہوجائے گا، مایوسیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اُجالے کی ایک کرن ہی حوصلہ دیتی ہے کہ اب کُتب بینی کا منقطع سلسلہ دوبارہ بحال ہو جائے گا۔
سیاست پی کے پر اتنی زیادہ محبتیں سمیٹنے کے بعد یہ خود غرضی لگتی تھی کہ آپ سب کو بِنا بتائے غائب ہوجاوں لہذٰا محفل میں الوداعی سلام کے لئےحاضر ہوں ۔
یقینا" میری اس طویل غیر حاضری پر آپ سب بھی میری طرح ملول ہوں گے۔عاجز کا اصول رہا کہ بندہ ماضی کا اسیر بن کر نہ جئیے، جو پل آج ہیں وہ شائید کل نہ ملیں، تو آج ہی اتنا لُطف اندوز ہوا جائے کہ کل حسرت نہ ہو

دو گھڑی میسر ہو اس کا ہمسفر ہونا
پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا
پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا
اسی اصول پر اس فورم کا وقت گُذارا اور اُمید کرتا ہوں کہ جب بھی کبھی واپسی ہوئی اس فورم کو مزید خوبصورت اور مزید پُراثر پاؤں گا کہ اب وقت کے ساتھ ممبرز اور موڈز دونوں بےانتہا میچیور ہوچُکے ہیں اور بتدریج مزیدہوتے جائیں گے۔
اس تمام عرصے میں یقینا" میری کئی پوسٹس بہت سارے ممبرز اور موڈز یا ایڈمنز کی دل آزاری کا سبب بنی ہوں گی، اپنی رائے پر میں ہمیشہ قائم ہوں اور رہوں گامگر بدزُبانی اور کسی بھی دُشنام طرازی پر نہ صرف کبیدہ خاطر بلکہ معذرت کا خواستگار بھی۔
آپ سب سے اپنے لئے دُعاوں کی درخواست ہے، اپنا اور دیگر دوستوں کا خیال رکھیے گا۔
اللہ پاک آپ سب کو آسانیاں دے اور آسانیاں بانٹنے کا شرف عطا فرمائے۔
اللہ حافظ
آپ سب کا
عاطف:(۔