القادر ٹرسٹ کیس میں فیصلہ کن موڑ۔۔ عمران خان کے وکیل کاانکشاف

qaaih1i1h3.jpg


عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں ایک الزام یہ تھا کہ فرحت شہزادی عمران خان اور بشریٰٖ کی فرنٹ مین ہیں اور 190 ملین پاونڈز کا فائدہ کے عوض کچھ زمین ملک ریاض نے ان کے نام لگوائی جو دراصل بی بی اور عمران خان کی زمین تھی اور اس زمین کی کوئی قیمت ادا نہیں ہوئی

انہوں نے مزید کہا کہ جب کل پٹواری ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوا تو کاغذات میں واضح طور پر درج تھا کہ جو زمین فرحت شہزادی نے ملک ریاض سے خریدی اس کی ساری قیمت ادا ہوئی اور ٹیکس بھی باقاعدہ اداگیا، کسی قسم کی کوئی قانونی بے ضابطگی دیکھنے کو نہیں ملی

انتظار پنجوتھہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے القادر یونیورسٹی کے چیف فنانس افسر کے بیان نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری الزمہ کیا جب یہ ثابت ہوا کہ عمران خان اور بی بی نے کبھی خود یا اپنے کسی رشتہ دار کے زریعے یونیورسٹی سے ایک پیسے کا فائدہ بھی نہیں کیا اور وہ محض ٹرسٹی ہیں، اور اب یہ فرنٹ مین والا الزام بھی جھوٹ ثابت ہوا اللہ الحق ہے
https://twitter.com/x/status/1777118426856628601
رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا وثوق سے اس لئے کہہ رہا ہوں کہ سائفر اور عدت کیس میں بریت نوشتہ دیوار ہے، جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مرکزی گواہ نے ہمارے حق میں گواہی دے دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1777042772970606762
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گواہان نے تسلیم کرلیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی فائدہ نہیں لیا۔