tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
(clap)اہل کراچی کو بتدریج "رہائی" کی پیشگی مبارکباد
الطاف حسین ، کی بے وقت کی راگنی اور سینہ کوبی کی اصل وجہ ، وہ متوقع "یتیمی" ہے ،جس کے خوف سے الطاف حسین کو غشی کے دورے ابھی سے ہی پڑنے شروع ہو گۓ ہیں ، اسی لیے آج الطاف نے وہ خطاب کیا ہے ، جو یہ 1990 کی دھائی میں کیا کرتا تھا
ابھی تک موصول نتائج کے مطابق ، مرکز اور سندھ میں "متحدہ" کی خدمات کی قطعی ضرورت نہیں رہی ، مرکز میں مسلم لیگ ، کو نا تو اب ضرورت ہے ، اور نا ہی روز روز متحدہ کی "منہ دکھلائی" کا کوئی جواز ، سندھ میں بھی پیپلز پارٹی اس دفعہ اس لے پالک پارٹی سے دستبردار ہونے کی تیاری میں ہے ، اب یہی وہ 15 سالہ ہنی مون ہے ، جو ختم ہونے کو ہے ، گزشتہ حکومت نے مرکز میں مجبوریوں کی وجہ سے ، متحدہ کے جائز و نا جائز ناز و نخرے خوب اٹھاۓ ، اب نا تو ناز کی ضرورت رہے گی اور نا ہی بار بار "ہم نہیں بولتے" والا کوئی نخرہ ، متحدہ کو اپنی ہوس اور طلب کی تسکین کے لیے ، ہر طرف سے صاف جواب ملنے کا خوف لاحق ہو چکا ،
کراچی میں ، مجلس وحدت مسلمین ، سنی تحریک ، تحریک انصاف جماعت اسلامی اور عوام نیشنل پارٹی کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ ، انتظامیہ ، پولیس ، کار سرکار میں مداخلت ختم ہونے کا امکان ، اور زبردستی کی سیاست اور "خدمت خلق" پر اداروں کی نظر ، یہی وہ امکانی ماحول ہے ، جو کہ کراچی کی سیاست سے بھتہ خوری اور بدمعاشی کی سیاست کا خاتمہ کر سکے گا ، انشاء الله
:):):):):):):):):):):)