There is only 1
Chief Minister (5k+ posts)
امیر المومنین سے دریافت کیا گیا کہ آپ کا حال کیسا ہے تو آپ نے فرمایا کہ
اس کا حال کیا ہو گا جسے زندگی موت کی طرف لئے جا رہی ہو اور جس کی صحت بیماری کا پیش خیمہ ہو ، اور جسے اپنی پناہ گاہ سے گرفت میں لے لیا جائے
------------------------------------------------
کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں نعمتیں دے کر رفتہ رفتہ عذاب کا مستحق بنایا جاتا ہے اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو الله کی پردہ پوشی سے دھوکہ کھائے ہوئے ہیں اور اپنے بارے میں اچھے الفاظ سن کر فریب میں پڑ گئے ہیں ، اور مہلت دینے سے زیادہ الله کی طرف سے کوئی آزمائش نہیں ہے
نہج البلاغہ اقوال
115,116