اقتدار میں آنے کے بعد کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے ،عمران خان

11imrankahnskdjhjdggd.png

علی محمد خان نے کپتان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کا تمام احوال بیان کر دیا

سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کر دیا۔ علی محمد خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: ابھی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔ سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی اس ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی صحت ماشاء اللہ بہت اچھی تھی اور وہ بہت ہشاش بشاش لگ رہے تھے، یہ ملاقاتی آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ اپنے لیڈر سے اتنے عرصے کے بعد مل کر بہت اچھا لگا، مردان کی تاریخی جیت کا سن کر وہ بہت خوش ہوئے۔ اڈیالہ جیل میں گزارے گئے میرے وقت بارے وہ سارا جانتے تھے اور بہت خوش تھے کہ میں نے جوانمردی سے جیل میں وقت گزارا۔

https://twitter.com/x/status/1758530962990805220
انہوں نے لکھا کہ: عمران خان نے پوچھا کتنے دن تک قید میں رہے جس پر بتایا کہ 78 دن تک قید میں رہا، انہوں نے عامر ڈوگر صاحب سے بھی ان کے جیل میں گزارے گئے دنوں کا پوچھا، وہ ملتان کی نشست پر ان کی کامیابی پر بہت خوش تھے۔ سردار لطیف کھوسہ نے خان صاحب کو کہا لاہور کی سیٹ ان کی امانت ہے جس پر خان صاحب نے کہا نہیں میں میانوالی والی سیٹ پر آئوں گا، انشاء اللہ!

انہوں نے لکھا کہ: میں اپنے لیڈر کی قدرشناسی کا دل سے ان کا شکرگزار ہوں، قوم کے لیڈر سے قومی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، بہت سی ضروری ہدایات بھی دی ہیں جن کے بارے میں آپ کو بعد میں آگاہ کریں گے۔ خان صاحب نے سب سے بڑی بات جو کی ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر فتح مکہ کے ماڈل پر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک وقوم کی ترقی واستحکام کی خاطر ملک وقوم کو آگے لے کر جائیں گے۔ خان صاحب نے نیلسن منڈیا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسی لی ایشن کا حوالہ بھی دیا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ: پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کو انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔ انشاءاللٰہ ! قوم کے لیڈر کی سوچ اور بڑے دل کو سلام ہے! پاکستان زندہ باد ، عمران خان پائندہ باد!
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
These kinds of statements will not suddenly make the napak fauj rethink their mistakes. The fascists who are controlling Pakistan do not care at all about such statements.

Being soft on the criminals who destroyed Pakistan is not the way to remove the corrupt status quo.
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی اڈیالہ
@ImranKhanPTI
صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے۔ ماشاءاللٰہ صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔ تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی۔ اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا۔ مردان کی تاریخی جیت کا سن کر بہت خوش ہوئے۔ اڈیالہ میں میرے جیل کے دنوں کے احوال کا بھی ان کو پتہ تھا اور خوش تھے کہ آپ نے جوانمردی سے جیل کاٹی۔ پوچھا اسیری کے کتنے دن تھے ان کو بتایا 78 دن تھے۔ ڈوگر صاحب سے بھی ان کے جیل کے دنوں کا پوچھا۔ ان کی ملتان کی جیت پہ بھی بہت خوش تھے۔ سردار لطیف کھوسہ نے خان صاحب کو کہا کہ ان کی لاہور کی جیتی ہوئی سیٹ خان صاحب کی امانت ہے جس پہ خان صاحب نے کہا کہ نہیں وہ میانوالی والی سیٹ پہ آئیں گے انشاءاللٰہ میں اپنے لیڈر کی قدر شناسی کا دل سے شکر گزار ہوں۔ قوم کے لیڈر سے قوم کے مسائل پہ تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بہت سی ضروری ھدایات دی ہیں جن سے متعلق بعد میں آپ کو آگاہ کریں گے۔ سب سے بڑی بات جو خان صاحب نے کی ہے وہ یہ ہے کہ
@PTIofficial
اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پہ جائے گی۔ ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر ملک و قوم کو آگے لیکر جائیں گے۔ خان صاحب نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن Truth & Recilliation Commission کا بھی حوالہ دیا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف پاکستان کو لے کر جائے گی۔ انشاءاللٰہ قوم کے لیڈر کی سوچ اور بڑے دل کو سلام ہے۔ پاکستان زندہ باد عمران خان پائیندہ باد


https://twitter.com/Ali_MuhammadPTI/status/1758530962990805220?s=20
Barking Nicki Minaj GIF by DNCE
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
اج کی پی ٹی ائی کی پریس کانفرنس نے تمام مافیا بشمول ذہنی غلام کی ذہنی حالت غیر کر دی ہے - عین ممکن ہے کہ مرغی کے دل رکھنے والے پٹواریوں کے دل اج رات ہی بند ہو جائیں